فروری کاشت کا باقاعدہ افتتاح | بروقت کاشت، بہتر پیداوار نون شوگر ملز
Автор: Noon Sugar Mills Limited Bhalwal
Загружено: 2026-01-24
Просмотров: 301
Описание:
آج نون شوگر ملز کے جی ایم کین سردار لیاقت صاحب نے فروری کاشت کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر دعا کی گئی اور کسان بھائیوں کو بروقت کاشت کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ وقت پر لگائی گئی فصل نہ صرف زیادہ پیداوار دیتی ہے بلکہ کماد کو پورا وقت ملنے سے پودا مضبوط، صحت مند اور وزندار بنتا ہے۔ بروقت کاشت، دیر سے کاشت کے مقابلے میں واضح طور پر بہتر نتائج دیتی ہے۔
فیلڈ وزٹ کے دوران فروری کاشت، ستمبر کاشت اور مثالی پلاٹس کا مشاہدہ کیا گیا جہاں معیاری بیج، بروقت بیج ٹریٹمنٹ، ڈی اے پی، ایس او پی اور پیسٹی سائیڈز کے درست استعمال سے شاندار پلٹ نظر آیا۔ نون شوگر ملز کسانوں کو فروری کاشت کے لیے مکمل رہنمائی، کھاد اور تکنیکی معاونت فراہم کر رہی ہے۔
تمام کسان بھائیوں سے گزارش ہے کہ فروری کاشت کو سنجیدگی سے اپنائیں، فصل کو وقت دیں اور جدید طریقوں پر عمل کریں تاکہ زیادہ پیداوار اور بہتر منافع حاصل ہو سکے۔
#نون_شوگر_ملز #فروری_کاشت #بروقت_کاشت #کسان_آگاہی #شوگرکین_ڈویلپمنٹ_پروگرام #SugarcaneFarming #NoonSugarMills #FebruaryPlantation #ModernFarming #BetterYield #PakistanAgriculture
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: