تین اہم ترین نبوی نصائح۔ مفتی محمد سلمان زاہد Teen Ahem Tareen Nabwi Nasaeh By Mufti Salman Zahid
Автор: النور
Загружено: 2026-03-10
Просмотров: 20
Описание:
تین اہم ترین نبوی نصیحتیں:
یعنی
اللہ سے ہر جگہ ہر حال میں ڈرو۔
گناہ ہوجانے کے بعد نیکی کا اہتمام کیا کرو
لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آیا کرو
یہ مسند احمد اور ترمذی کی حدیث ہے جس کے راوی حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اِرشاد نقل فرماتے ہیں۔
(1)۔ اتق اللہ حیث ماکنت
تم جہاں کہیں بھی ہو ، اللہ سے ڈرو۔
(2)۔ اتبع السئۃ الحسنۃ تمحھا
کوئی برائی ہوجائے تو اس کے بعد نیکی کا کام کرلیا کرو، اس سے وہ گناہ مٹ جائے گا
(3)۔ خالق الناس بخلق حسن
لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آؤ۔
(1)پہلی بات:
ہر حال میں اللہ سے ڈرو۔ خلوت میں بھی جلوت میں بھی۔
اللہ ہر جگہ موجود ہے
انسان کسی لمحہ اور کسی بھی جگہ اللہ کی نگاہ اور علم سے باہر نہیں۔
اس دور میں لوگوں کی خلوتیں محفوظ نہ رہیں
گناہ کرتے کرتے انسان کے دل سے گناہوں کی قباحت نکلتی چلی جاتی ہے۔
گناہ کبھی کرنا بھی ہو تو اُسے گناہ سمجھ کے کرو۔
خلوتیں محفوظ رکھنے کیلئے اللہ کا ڈر اور خوف ہی سب سے بہترین ذریعہ ہے
خلوت میں جب اسکرینوں میں گناہوں کے مناظر سامنے آئیں تو یہ ایک ایسا ہی معاملہ ہوتا ہے جیسے کوئی حسب نسب والی خوبصورت عورت دعوت
ایک گناہ سے بچنے پر ہزار رکعت تہجد سے زیادہ نورانیت پیدا ہوتی ہے۔
سب سے بڑی عبادت یہ ہے کہ انسان حرام کاموں سے بچ جائے۔
خلوتوں میں گناہ کرنے والوں کے اعمال کے ضائع ہوجانے کی حدیث جو ابن ماجہ میں موجود ہے، جس میں خلوتوں کو برباد کرنے والوں کیلئے بتایا گیا ہے کہ قیامت کے دن تہامہ کے پہاڑوں جیسی نیکیاں لیکر آنے والوں کے اعمال اسی گناہ کی وجہ سے ضائع ہوجائیں گے
خلوت و جلوت ہر حال میں اللہ کو یاد رکھنے والے اور عبادت کرنے والوں کو نبی کریم صلی اللہ نے حقیقی دوست قرار دیا ہے۔
خلوتیں محفوظ کرنے کیلئے مندرجہ ذیل کام کریں:
1۔ ایک دفعہ مضبوط اور پکا اِرادہ کریں اور تہیہ کرلیں کہ میں اب تنہائیوں کے گناہوں سے خاص طور پر بچوں گا۔
2۔ دوسرا یہ کہ اللہ تعالیٰ سے خوب گڑگڑا کر دعاء مانگیں، اللہ تعالیٰ ضرور قبول کریں گے۔
3۔ کچھ وقت بیٹھ کر یہ الفاظ بولا کرو۔
اللہ حاضری ۔ اللہ میرے سامنے موجود ہے
اللہ ناظری ۔ اللہ مجھے دیکھ رہا ہے۔
اللہ معی ۔ اللہ میرے ساتھ ہے۔
4۔ اپنے اوپر کوئی ہرجانہ اور جرمانہ مقرر کریں، اس سے گناہ چھوٹ جاتے ہیں۔
(2)دوسری بات:
گناہ ہوجائے تو اس کے بعد نیکی کا کام کرلیا جائے ۔
جیساکہ کپڑا گندا ہوجائے تو اُسے دھوکر صاف ستھرا کرلیا جاتا ہے ، اسی طرح گناہ ہوجائے تب بھی نیکی کے کاموں کے ذریعہ اُسے دھو دینا چاہیئے۔
گناہ کے بعد نیکی کے کچھ اہم ترین فائدے:
(1)۔ ایک فائدہ تو یہ ہوگا کہ وہ نیکی گناہ کو مٹادے گی جیساکہ قرآن کریم میں بھی یہی فائدہ ذکر کیا گیا ہے ، ان الحسنات یذھبن السیئات۔(سورۂ ھود)
(2)۔ دوسرا فائدہ یہ ہے کہ گناہ کے بعد جب نیکی کرنے کی عادت ہوجائے گی تو ترازوئے عمل میں بھی نیکیوں کا پلڑا بھاری ہوجائے گا ، کیونکہ گناہ کے نتیجہ میں ایک ہی گناہ لکھا جاتا ہے جبکہ نیکی ایک کے بجائے دس گنا بڑھاکر اجر کا باعث بنتی ہے۔
(3)۔ تیسرا فائدہ یہ ہپے کہ گناہ کی وجہ سے جو نحوست اور ظلمت دل پر پڑجاتی ہے، نیکی کے ذریعہ وہ زائل ہوکر اللہ کی رحمت اور نورانیت پیدا ہوگی کیونکہ اندھیروں کو روشنی کے ذریعہ بھگایا جاتا ہے۔
(4)۔ چوتھا فائدہ یہ ہے کہ گناہ کی وجہ سے جو اللہ کی ناراضگی اور غضب متوجہ ہوا تھا ، وہ نیکی کے ذریعہ اللہ کی رضاء اور خوشنودی میں تبدیل ہوجائے گا ۔
(5)۔ پانچواں فائدہ یہ ہے کہ گناہوں کی وجہ سے زندگی میں پریشانیاں اور مصیبتیں آرہی ہوتی ہیں وہ نیکیوں کی برکت سے دور ہوجائیں گی اور نیکیوں کی برکت سے تحفظ نصیب ہوگا۔
(6)چھٹا فائدہ یہ ہے کہ اللہ اور اُس کے رسول کے حکم کی تعمیل ہوگی کیونکہ قرآن و حدیث دونوں میں اس بات کی تعلیم دی گئی ہے۔
گناہ کے بعد کون سی نیکی کی جائے:
کوئی بھی نیک کام کیا جاسکتا ہے ، البتہ سب سے اہم ترین کام توبہ و اِستغفار کرنا ہے کیونکہ گناہوں کے اِزالے اور اُسے ختم کرنے کیلئے اس سے زیادہ بہتر اور اہم ترین کوئی کام نہیں۔
نیز جتنے بھی نیکی کے کام ہیں اُن سے گناہ صغیرہ معاف ہوتے ہیں جبکہ توبہ وہ اہم ترین نیکی کا کام ہے جس سے گناہ صغیرہ اور گناہ کبیرہ دونوں معاف ہوجاتے ہیں۔
حتی کہ توبہ تو وہ اہم ترین عمل ہے کہ روئے زمین کا سب سے بدترین گناہ یعنی شرک بھی زندگی کے اندر توبہ کرلینے سے معاف ہوجاتا ہے۔
(3)تیسری بات:
لوگوں کے ساتھ رویہ اور برتاؤ میں اچھے اخلاق کے ساتھ پیش آؤ۔
نامہ عمل میں سب سے زیادہ وزنی چیز حسن اخلاق ہے۔
قیامت کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے زیادہ قریب رہنے والا اچھے اخلاق والا ہوگا۔
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ کو رخصت کرتے ہوئے جو نصیحتیں کی تھیں اُن میں سب سے آخری نصیحت یہ تھی کہ اے معاذ ! لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق کے ساتھ پیش آنا۔
مفتی محمد سلمان زاہد کی کتابیں پڑھنے کیلئے دیکھئے: 👇👇👇
https://besturdubooks.net/tag/mufti-m...
-------------------
(بیان : 2025 )
---------------------------------------
Mufti Mohammad Salman Zahid
Fazil Jamia DarulUloom Karachi
ـــــــــــــــــــــ USTAAZ ــــــــــــــــــ
JAMIA ANWAR UL ULOOM SHAD BAGH MALIR KARACHI
AL-EMAAN INSTITUTE
مفتی محمد سلمان زاھد
فاضل جامعه دار العلوم کراچی
ـــــــــــــــــــــ استاذ ــــــــــــــــــ
جامعه انوار العلوم شاد باغ ملیرکراچی
و الایمان انسٹیٹیوٹ
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: