Mutafiqa Tarjuma e Quran an Overview – متفقہ ترجمہ قرآن
Автор: Mutafiqa Tarjuma e Quran متفقہ ترجمہ قرآن
Загружено: 2025-10-16
Просмотров: 41
Описание:
شیخ الہند مولانا محمود حسن صاحب قدس اللہ سرہٗ مالٹا کی چار سالہ جیل سے رہائی کے بعد دارالعلوم دیوبند میں تشریف لائے تو علماء کے ایک مجمع کے سامنے آپ نے ایک اہم بات ارشاد فرمائی۔
علماء کا بڑا مجمع سامنے تھا۔ اس وقت فرمایا کہ ’’ہم نے تو مالٹا کی زندگی میں دو سبق سیکھے ہیں‘‘۔ یہ الفاظ سن کر سارا مجمع ہمہ تن گوش ہو گیا کہ اس استاذ العلماء درویش نے اسّی سال علماء کو درس دینے کے بعد آخر عمر میں جو سبق سیکھے ہیں وہ کیا ہیں۔ فرمایا کہ:
’’میں نے جہاں تک جیل کی تنہائیوں میں اس پر غور کیا کہ پوری دنیا میں مسلمان دینی اور دُنیوی ہر حیثیت سے کیوں تباہ ہو رہے ہیں تو اس کے دو سبب معلوم ہوئے۔ ایک ان کا قرآن کو چھوڑ دینا‘ دوسرے ان کے آپس کے اختلافات اور خانہ جنگی۔ اس لیے میں وہیں سے یہ عزم لے کر آیا ہوں کہ اپنی باقی زندگی اس کام میں صرف کروں کہ قرآن کریم کو لفظاً و معناً عام کیا جائے‘ بچوں کے لیے لفظی تعلیم کے مکاتب ہر بستی بستی میں قائم کیے جائیں‘ بڑوں کو عوامی درسِ قرآن کی صورت میں اس کے معانی سے روشناس کرایا جائے اور قرآنی تعلیمات پر عمل کے لیے آمادہ کیا جائے‘ اور مسلمانوں کے باہمی جنگ وجدال کو کسی قیمت پر برداشت نہ کیا جائے‘‘۔
#mutafiqa #TarjumaeQuran#
#quran #TIF #ILM_Foundation #theilmfoundation #mutalaequranhakeem #MQH #TheILMFoundation #TIF #aqdarkishama #LovefortheQuran #Quran #journey #quran #mutalaequran #deenislam #deenitaleem #tanzeemeislami #islam #islamic
#ILM_Foundation #Quran_Program #Online_Quran
#QuranCurriculum #MutalaQuranEHakeem #PakistanEducation #IslamicStudies #AhlESunnat
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: