Maulana Dr. Atta-ur-Rehman Sahib • Rabta Tul Madaris • Mutafiqa Tarjuma e Quran • متفقہ ترجمہء قرآن
Автор: Mutafiqa Tarjuma e Quran متفقہ ترجمہ قرآن
Загружено: 2025-10-18
Просмотров: 37
Описание:
مولانا ڈاکٹر عطأ الرحمن
ناظم اعلیٰ رابطۃ المدارس الاسلامیہ پاکستان
جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن مالاکنڈ روڈ مردان
مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا
سب سے پہلا ماخذ قرآن مجید ہے۔ اسلام کی اصطلاح میں ’کتاب‘ سے مراد وہ کتاب ہے جو بندوں کی رہنمائی کے لیے اللہ کی طرف سے رسول پر نازل کی جاتی ہے۔ اس مفہوم کے لحاظ سے کتاب گویا اسی پیغام کا سرکاری بیان (official version)یا اسلامی اصطلاح کے مطابق ’الٰہی کلام‘ ہے جسے لوگوں تک پہنچانے‘ جس کی توضیح و تشریح کرنے‘ اور جس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پیغمبر دنیا میں بھیجے گئے۔ سُنّتُ اللہ یہ ہے کہ خدا کو پیغمبر کے ذریعے سے جو تعلیم بندوں کو دینی مقصود ہے، وہ اس کے اصول و مہمات مسائل پیغمبر کے دل پر اِلقا کرتا ہے۔ اس ہدایت کے الفاظ اور معانی دونوں میں پیغمبر کی اپنی عقل و فکر‘ ارادے اور خواہش کا ذرہ برابر دخل نہیں ہوتا۔ پیغمبر اس کلام کو ایک امانت دار قاصد کی حیثیت سے خدا کے بندوں تک پہنچا دیتا ہے۔ پھر خدا کے عطا کیے ہوئے علم اور بصیرت سے اس کے معانی و مطالب کی تشریح کرتا ہے‘ انھی الٰہی اصولوں پر اخلاق و معاشرت اور تہذیب و تمدن کا نظام قائم کرتا ہے۔ اپنی تعلیم و تلقین اور اپنی پاکیزہ سیرت سے لوگوں کے خیالات و رجحانات اور افکار میں ایک انقلاب برپا کرتا ہے۔ تقویٰ اور طہارت اور پاکیزگیِ نفس اور حسنِ عمل کی رُوح ان میں پھونکتا ہے۔ اپنی تربیت اور عملی رہنمائی سے ان کو اس طور پر منظم کرتا ہے کہ ان سے ایک نئی سوسائٹی، نئی ذہنیت‘ نئے افکار و خیالات‘ نئے آداب و اطوار اور نئے آئین و قوانین کے ساتھ وجود میں آجاتی ہے‘ پھر وہ ان میں اللہ کی کتاب اور اس کے ساتھ اپنی سنت‘ اپنی تعلیم اور اپنی پاکیزہ سیرت کے آثار چھوڑ جاتا ہے جو ہمیشہ اس جماعت اور اس کے بعد آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ ہدایت کاکام دیتے ہیں۔
#MutafiqaTarjumaeQuran #MuttafiqaTarjumaeQuran #MuttafiqqaTarjumaeQuran #MutfiqaTarjumaeQuran #MutfiqqaTarjumaeQuran #MutaleaeQuranHakeem
#Quran #TIF #ILM_Foundation #theilmfoundation #MQH #TheILMFoundation #TIF #aqdarkishama #LovefortheQuran #Quran #journey #quran #mutalaequran #deenislam #deenitaleem #tanzeemeislami #islam #islamic
#ILMFoundation #QuranProgram #OnlineQuran
#QuranCurriculum #MutalaQuranEHakeem #PakistanEducation #IslamicStudies #AhlESunnat #JamateIslamiPakistan
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: