سینیٹر روبینہ خالد کاچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ہری پور کے دورے کے موقع پر خطاب
Автор: Benazir Income Support Programme
Загружено: 2026-01-28
Просмотров: 969
Описание:
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ہری پور کے دورے کے موقع پر صنف آہن کانفرنس کے شرکاء سے خطاب میں انہوں نے مقامی ہنرمند خواتین کی مہارت اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن، مناسب سائزنگ، رنگوں کا دانشمندانہ انتخاب، معیاری پیکجنگ اور منصفانہ قیمتوں کے تعین کے ذریعے خواتین کی تیار کردہ اشیاء کو قومی اور عالمی منڈیوں میں نمایاں مقام دلایا جا سکتا ہے۔
سینیٹر روبینہ خالد نے خواتین کو اسمارٹ فونز کے مثبت اور مؤثر استعمال، عالمی مارکیٹ کے رجحانات سے آگاہی اور جدید کاروباری طریقوں کو اپنانے کی ترغیب دی، جبکہ چیمبر آف کامرس کو خواتین کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کی تجویز بھی پیش کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہنرمند خواتین کو ان کی محنت کا مکمل اور منصفانہ معاوضہ ملنا چاہیے اور منافع پر ریٹیلرز کی اجارہ داری ہرگز قابل قبول نہیں۔
چیئرپرسن نے کہا کہ پاکستان کو تمام شعبوں میں علاقائی اور عالمی سطح پر مسابقت کے لیے تیار ہونا ہوگا، نہ کہ صرف کھیل کے میدان میں۔ انہوں نے بینظیر ہنرمند پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس کا مرکزی پیغام ’’ہنر آپ کا سرمایہ ہے‘‘ خواتین کو خود انحصاری اور کاروباری مواقع کی جانب گامزن کرتا ہے۔ خطاب کے اختتام پر انہوں نے خواتین کو بااختیار، پُرعزم اور باہمت بننے کی تلقین کی اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے وژن کے مطابق بی آئی ایس پی کے اس عزم کو دہرایا جو خواتین کے وقار، اختیار اور معاشی خودمختاری کو فروغ دیتا ہے۔
#BISP #SenatorRubinaKhalid #Haripur #ChamberOfCommerceAndIndustry #WomenEmpowerment #Handicrafts #SinfEAhan #BenazirHunarmandProgram
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: