Naatun Nabi Dr Tabish Mehdi نعت النبی صلی اللہ علیہ وسلم (ڈاکٹر تابش مہدی)
Автор: Deeni Paighamat
Загружено: 2023-04-30
Просмотров: 1158
Описание:
ہر پہلو سیرت کا درخشاں بس میرے سرکار کا ہے
میٹھی، میٹھی باتیں کی ہیں، کام جہاں تلوار کا ہے
شہر مدینہ جانے والو! یاد رہے یہ بات تمھیں
نیچی نگاہیں اپنی رکھنا، شہر بڑے دربار کا ہے
سنگ زنانِ رحمتِ عالم! تم کو کیا معلوم نہ تھا؟
پتھر کی اوقات ہی کیا ہے آئینہ کردار کا ہے
مہکی ہوئی ہیں ساری فضائیں، سانسوں میں بھی ہے خوش بو
صلِ علیٰ کی گونج ہے ہرسو، جلسہ مرے سرکار کا ہے
دنیا کے بازار تو سارے اندیشوں کا مرکز ہیں
سودا وہی معیاری ہے، جو طیبہ کے بازار کا ہے
نعتِ رسول اکرم لکھ کر سوچتے رہتے ہیں اکثر
کیا کوئی بھی شعر ہمارا سیرت کے معیار کا ہے؟
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: