WASIF LINES ~~ HEAVEN (جس نے اپنے گھر کو جنت بنا لیا، اُسے اللہ کی بات سمجھ آ گئی)
Автор: Hazrat WASIF ALI WASIF Official
Загружено: 2018-11-30
Просмотров: 41853
Описание:
اللہ، بھیجنے والا بھی آپ ہے، لے جانے والا بھی آپ ہے۔ اور چاہتا ہے سارے لوگ عبادت کریں، اور کچھ لوگوں میں نفس پیدا کر دیا، عبادت میں حائل۔ چاہتا ہے سارے ہی مطلب اُس کا ذکر کرتے جائیں، شیطان کو ساتھ پیدا کر دیا۔اور چاہتا ہے ہر آدمی میرے ساتھ متعلق ہو جائے، زندگی تلخ کر دی۔ اور جو نیک لوگ ہیں، وہ بیچارے حالات کی چکی میں پِستے جا رہے ہیں۔ اور جن کے پاس آسودگی ہے اُن کے پاس وہ خیال نہیں ہے۔ وہ کچھ اور ہی تماشے کرتے جائیں گے۔جس کے پاس پیسہ ہے وہ کچھ اور ہی کھیل بنائے گا، اور جس کے پاس پیسہ نہیں ہے وہ بیچارہ چندہ مانگے گا مسجدوں کیلئے۔ تو اللہ خود ہی بتا ہے کہ میرے ساتھ ایسے دُعا کیا کرو۔
کہ اے اللہ ہمیں سیدھی راہ دِکھا، اللہ بتا رہا ہے تمہیں تمہاری زُبان میں۔کہ مُجھ سے مانگا کرو، دیکھو یہ اپنے الفاظ اپنی شان میں کرنا اللہ ہی کرتا ہے۔ مجھ سے مانگا کرو کہ میں رب العالمین ہوں۔ اور میں قیامت کا مالک ہوں، اور میں بہت طاقتوں والا ہوں۔ مُجھ سے یہ کہا کرو کہ میں تمہیں سیدھی راہ دِکھایا کروں۔اللہ تعالٰی ہمیں سیدھی راہ دِکھا۔ یعنی کہ اُن لوگوں کی راہ جِن پر تیرا انعام ہوا۔ کُچھ لوگوں کی راہ ہے ساتھ ہی راز بتا دیا۔ کہ میری راہ دراصل انسانوں کی راہ ہے۔ اور اُن لوگوں کی راہ نہ مانگا کرو جِن پر غضب ہوا۔ غضب ڈالنے والا کون ہے اللہ۔ تو غضب ہی نہ ڈال۔کہتا ہے یہ نہیں ہو سکتا، اللہ تعالٰی کہتا ہے یتیم کی مدد کرو، یتیم آپ کرتا ہے اُس کو۔ تو یتیم ہی نہ کر اُس کو، کہتا ہے یتیم تو میں کرتا ہوں تُم اُس کی مدد کیا کرو۔ غریب کی مدد کیا کرو، غریب کون کرتا ہے کہتا ہے ہم خود ہی کرتے ہیں۔ہم تُجھے مال دیتے ہیں اور اُسے غریب کرتے ہیں رونق لگی ہوئی ہے چلنے دو۔ اِس کھیل کو دیکھا کرو لطف کے ساتھ۔ تمہیں مال دیا ہی اسلیئے ہے اُس نے کے غریب کی مدد کر۔ اُسے غریب بنایا ہی اس لیے ہے کہ تجھے مال کی شدت سے بچائے۔ مال کے عذاب سے بچائے۔یہ اللہ تعالٰی کے کام ہیں، اللہ تعالٰی کے کام کو بڑی محبت سے آپ دیکھو گے پھر سمجھ آئے گا۔ اگر خالی عقل سے دیکھو گے تو اُلجھ جاؤ گے پریشان ہو جاؤ گے، وہ تو اللہ ہے عقل کو پیدا کرنے والا ہے تمہیں کیسے سمجھ آئے۔ محبت کے ساتھ۔ یا اللہ یہ بات تو ٹھیک ہے لیکن کیسے ہے وہ کہتا ایسے ہی ہے۔ پھر آپ کو سارے راز سمجھ آ جائیں گے۔ کہ پیدا کیوں کرتا ہے ، مارتا کیوں ہے، ہمیں لانے کا کیا فائدہ ہے۔ تکلیف کا کیا فائدہ ہے، غریبی کیوں ہے، دولت کیوں ہے۔ سفر کیوں ہے، قیام کیوں ہے۔ اور اسلام کی ضرورت ہی کیا ہے اُس کو۔ باقی دین بھی اُس کے اپنے ہیں،کیا مذہب میں ترمیم ہوتی رہی ہے۔ کہ کیا مذہب سیدھا سادھا پکّا مذہب ہے۔ کیا پہلا انسان آدمؑ ہی تھا اُن سے پہلے کوئی انسان نہیں تھا۔ کیا وہ آدمؑ ایسے ہی تھے جیسے بیان ہوا۔ کیا ابیلس اِسی طرح جیسے ہمیں سمجھ آیا۔اگر سزا یہاں ہونی ہے تو دوزخ کی کیا ضرورت ہے جنت کی کیا ضرورت ہے۔ کہتا میں ستّر ماوؤں سے زیادہ پیار کرنے والا ہوں، اگر انسان نے بغاوت کی تو کیا بغاوت کی تارے توڑ لیے آسمان کے۔ بغاوت کی مطلب کہنا نہیں مانا۔یہ بڑے راز کی بات ہے، شاہد ایسا واقعہ نہ ہو جیسے آپ سمجھ رہے ہیں۔ میں آپ کو پھر بتا رہا ہوں جس شخص نے اپنے گھر کو جنت بنا لیا اُس کو اللہ کی بات سمجھ آ گئی۔ راز بتا رہا ہوں آپ کو۔ اور جس نے کہنا مان لیا بزرگوں کا اُس کو بات سمجھ آ گئی۔کوئی لمبی چوڑی دِقّت والی بات نہیں محبت کے ساتھ چلتے چلو۔ چھوٹے چھوٹے کام کرتے جاؤ بڑے کام خود ہو جائیں گے۔ ستاروں کی چال ٹھیک ہو جاتی ہے، آپ چال ٹھیک رکھو اپنی۔ زمین کی چال نہ خراب کرنا ستارہ ٹھیک ٹھاک جا رہا ہے۔مُستقبل کے بارے میں مت سوچا کرو، اچھا وقت آئے گا۔ قبول کرنے کی صلاحیت ہی اچھا وقت ہے۔ اور نہ قبول کرنے کا جذبہ کوئی وقت بھی اچھا نہیں آئے گا۔ میں نے کہا ٹوٹے ہوئے جہاز کو ہر ہوا راس نہیں آتی۔جہاز ہی ٹوٹ گیا تب مشرق کی ہوا ہو مغرب کی ہوا ہو، بادبان ہی نہیں ہو تو کیا ڈوبنا ہی ڈوبنا ہے۔ جہاز کو سنبھالو، کل جھگڑے تھے تو اور بات تھی۔ آج جھگڑ رہے ہو تو اور بات ہے۔ پہلے کا جھگڑا کوئی اور بات ہے۔ مطلب ہے عادت بن گئی ہے ناشُکری کی۔اِس سے پہلے کہ ناشُکری تکلیف لائے آپ لوگ توبہ کر لو۔ کہ یا اللہ ہم تیری دی ہوئی نعمتوں کو تیرے راستے میں استعمال نہیں کر سکے۔ تُو ہمیں معافی دے دے، آئندہ موقع دے ایک بار پھر موقع دے۔ بلکہ تُو موقع دے ہی رکھ۔ہم سے غلطی ہو گئی معاف فرما دے، معافی مانگتے رہا کرو۔ اور اپنے گھر کے ساتھیوں کو اپنے ساتھ رکھا کرو۔ ایسا نہ ہو کہ گھر کہ اندر سے ہی کوئی حزبِ اختلاف پیدا ہو جائے۔ وہ بڑی شکائت ہو جاتی ہے۔ یہ چشم دید گواہ ہوتے ہیں، خلاف بولنے والے۔اِن کا خیال رکھو۔ یہ نہ سمجھنا چھوٹے چھوٹے لوگ ہوتے ہیں، خاموش زُبان بڑی شکائت بولتی ہے۔ گُنگُی زبانیں بڑا اشتہار ہوتی ہیں۔
For Official Website::: http://wasifaliwasif.org ___ http://wasifaliwasif.org.pk
Audio Mehfils::: http://wasifaliwasif.org.pk/index.php...
Online BookShop::: https://kashifpublications.com
Shab Chiragh (Urdu Poetry) 1978
Kiran Kiran Sooraj (Aphorism) 1983
Guftgoo 21–25 (volume 5) 2015
محفلِ گفتگو
حضرت واصف علی واصف رح
Hazrat WASIF ALI WASIF Reh ...
WASIF ALI WASIF BOOKS
WASIF ALI WASIF POETRY
WASIF ALI WASIF KALAM
WASIF ALI WASIF GUFTUGU
WASIF ALI WASIF LECTURES
WASIF ALI WASIF QUOTES
WASIF ALI WASIF NAAT
WASIF ALI WASIF AQWAL
WASIF ALI WASIF LINES
WASIF ALI WASIF SUFISM
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: