WASIF LINES ~~ LIFE ANALYSIS( زندگی کا تجزیہ کر لو اِس میں گھبرائٹ نہ پیدا کرو)
Автор: Hazrat WASIF ALI WASIF Official
Загружено: 2018-11-14
Просмотров: 53851
Описание:
یہ بات اگر یاد رکھ لو تو میں بتاتا ہوں، کہ زندگی کا تجزیہ کر لو اِس میں گھبرائٹ نہ پیدا کرو، زندگی اگر ساٹھ سال کی لے لی جائے، ساٹھ تو خیر تھوڑے ہیں گھبرا نہ جائیں۔اِس کا ون تھرڈ نکال لو سونے والا واقعہ۔ ساٹھ سال میں سے بیس سال نکال لو یہ نیند کی نظر ہو گئے۔ ٹھیک ہو گیا نا۔ باقی زندگی بِک گئی دفتر میں۔ زندگی بیچ کے زندگی گُزارتے ہیں کچھ لوگ۔اور باقی زندگی جو ہے وہ کچھ تو بیوی لے جاتی ہے۔ اور یہ یہ جھگڑا دو دو گھنٹے روز۔ کچھ بچے لے گئے۔ یہ کرنا وہ کرنا ، یہ لانا وہ نہ لانا۔ مہمان وقت لے گئے۔کمائی خرچ کرنے کا وقت آ گیا۔ یہ سارے واقعات زندگی کے اوپر۔۔۔ پھر ڈاکٹر کہتا بیماریاں ہوں گی ضروری ہے ورنہ میرا گُزارا کہاں سے چلے گا۔ ڈاکٹر بڑے خانہ خراب، دُعا کرتے رہتے ہیں سارے، کوئی ڈاکٹر نہیں دُعا کرے گا شہر میں خیریت رہے۔یہ تو مر جانے والی بات ہے۔پھر بارات ساتھ والے پڑوسی کی ہے تو نال تمہیں لے جائیں گے۔ اس کا مطلب کسی کے جنازے کسی کی بارات میں تمہیں شامل ہونا پڑتا ہے۔تمہارے پاس بچت کیلئے دو چار سال بھی نہیں ہوں گے۔ کہ تم غور کر سکو۔ اچھا تو پھر اب اِس دو سال میں پریشانی یہ ہے کلمہ خالی کافی ہوتا تو بڑی بات تھی۔ پھر آپ کا پرابلم کیا ہو گا۔ نمبر ایک۔ اللہ کا حکم ہے۔ کہتا تابعدار۔ایک بندہ اور آئے گا کہے گا یہ حضور پاکؐ کا حُکم ہے۔ کہتا تابعدار۔ کہتا یہ صحابہ کرام کا حُکم ہے۔ واری واری حُکم ہے، کہتا تابعدار۔یہ تو پھر حضور غوث پاکؒ کا حکم آ گیا۔ پھر خواجہ صاحبؒ کا حکم آ گیا۔ پھر داتا صاحبؒ کا حکم آ گیا۔ پھر قائداعظمؒ کا حکم آ گیا۔ضیاء مرحوم نے فرمایا تھا، پھر اور قائدینِ ملت پھر محمد علی جوہر۔ فرمانے والے اتنے ہیں کے تیرے پاس فرمان ماننے کا ٹائم ہی کوئی نہیں۔تو پھر مطلب اللہ کے کلام کا حکم ہے قرآن پاک کا حکم ہے۔ پھر ایک اور تفسیر، ایک اور تفسیر، اور تفسیر کا تفسیر کے ساتھ جھگڑا ہے۔ تمہارے اوپر اتنے احکامات جاری ہیں۔ کہ نمہیں حکم نہ مان کے ہی گزارا ہو سکتا ہے۔زندگی اب موت کے کنارے ہے، آبشار ڈھل رہی ہے، گر رہی ہے۔ بیشمار واقعات چلے آ رہے ہیں، کہیں باہر سے کال آ رہی ہے کہیں گھر سے کال آ رہی ہے۔ کال اگر نہ ہو تو ٹیلی فون بند ہو جاتا ہے۔ بند ہو تو رابطہ ٹوٹ جاتا ہے۔ دعا کرتے ٹیلی فون کھل جائے۔مطلب ایک بندہ بتا رہا تھا یہ رات گُزری ہے نا شب رات کی۔ رات کو دو بجے میں نے دُعا کی ہے فریاد کے ساتھ۔ یا اللہ میرا ٹیلی فون ٹھیک ہو جائے۔ کہتا فورا ٹھیک ہو گیا۔مطلب اتنا تم لوگ مجبور ہو تمہیں ضروریاتِ زندگی میں یہ واقعہ کرنا پڑ جاتا ہے۔ تو پھر یہاں تم نے کیا آگہی کرنی ہے تو کیا نا آگہی کرنی ہے۔اسلیئے کام آسان کرلو۔۔
اللہ اور اللہ کے حبیبؐ۔
سب کی عزت کرو، کام اپنا کرو۔ اب یہ نہیں ہے دو چار چار دِن مزاروں پہ لگاتے پھرو۔ ملتان شریف جاؤ تو وہاں پر 21 مزار ہیں۔ لاہور والے گننے شروع کر دو نا تو مہینہ چھوٹا ہو جاتا ہے۔اسلیئے اللہ اور اللہ کے حبیبؐ۔ بات سمجھ آئی۔ اُس کے بعد تم آپ، راضی ہو زندگی گزار کے رُخصتی کی تیاریاں کرو۔ سامان تو باندھو نا جو سامان جا سکتا ہے وہاں پر۔ وہاں جا کیا سکتا ہے۔گھڑی جائے گی۔ گھڑی نہیں جائے گی۔ کہتا جب تک ہم ہیں چلے گی نا۔ اب زندہ ہے انسان تو سنبھال لے گا۔ مکان جائے گا، کچھ لوگوں نے مکان خریدنا دُعاکرو مکان خرید لیں۔ پیسے باہر نکالو دفع کرو مکان خریدو۔تو مُدعا یہ ہے اللہ اپنا فضل کرے۔ اسلیئے اللہ اور اللہ کے حبیبؐ والی بات
FINAL
ہے، کافی ہے۔ یہ ہم نے
SIMPLIFY
نہیں کیا اللہ نے خود کیا ہے۔
For Official Website::: http://wasifaliwasif.org.pk ___ http://wasifaliwasif.org
http://wasifaliwasif.org.pk/wasifaliw...
Audio Mehfils::: http://wasifaliwasif.org.pk/index.php...
Online BookShop::: https://kashifpublications.com
Shab Chiragh (Urdu Poetry) 1978
Kiran Kiran Sooraj (Aphorism) 1983
The Beaming Soul (English Version of Kiran Kiran Sooraj) 198?
Dil Darya Samundar (Essays) 1987
Qatra Qatra Qulzum (Essays) 1989
Ocean in Drop (English version Of Qatra Qatra Qulzam) 19??
Harf Harf Haqeeqat (Essays) 1994
Bharay Bharolay (Punjabi Poetry) 1994
Shab Raaz (Urdu Poetry) 1994
Baat Say Baat (Aphorism) 1995
Gumnam Adeeb (Letters) 19??
Mukalama (Dialogue, Speeches & Interview) 19??
Ziker-e-Habeeb (Na'tia Poetry) 2004
Dareechay (Aphorism) 2004
WasifYat (Essays) 2013
Kulyat-e-Wasif Ali Wasif (Poetry) 2014
Aqwaal-e-Wasif Ali Wasif Ka Encyclopedia 2014
Guftgoo (Questions & Answers Series – 30 volumes)
Guftgoo 1–5 (volume 1) 2015
Guftgoo 6–10 (volume 2) 2015
Guftgoo 11–15 (volume 3) 2015
Guftgoo 16–20 (volume 4) 2015
Guftgoo 21–25 (volume 5) 2015
محفلِ گفتگو
حضرت واصف علی واصف رح
Hazrat WASIF ALI WASIF Reh ...
WASIF ALI WASIF BOOKS
WASIF ALI WASIF POETRY
WASIF ALI WASIF KALAM
WASIF ALI WASIF GUFTUGU
WASIF ALI WASIF LECTURES
WASIF ALI WASIF QUOTES
WASIF ALI WASIF NAAT
WASIF ALI WASIF AQWAL
WASIF ALI WASIF LINES
WASIF ALI WASIF SUFISM
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: