#QU05R14
Автор: Fatuhat Al Quran
Загружено: 2025-12-25
Просмотров: 84
Описание:
تحقیق پر مبنی ترجمہ اور تشریح ۔عربی متن کی وضاحت اردو زبان میں کی گئی ہے جبکہ مشکل اور نسبتاً نئے عربی الفاظ کی وضاحت ان کے حرف اصلی کی مدد سے اردو اور انگریزی میں کی گئی ہے۔
یہ رکوع مندرجہ ذیل پہلوؤں پر روشنی ڈالتا ہے:
حرمتوں کے بیان میں شہادت کی حرمت بھی بیان فرمائی گئی ہے کیونکہ کسی کے پاس شہادت کی حیثیت ایک امانت کی طرح سے ہے، جس طرح امانت میں خیانت جائز نہیں اسی طرح شہادت کو چھپانا یا اس میں کوئی تبدیلی کرنا بھی جائز نہیں ہے۔
حق صرف وہ ہے جس کا ثبوت قرآن کریم اور سنت نبوی ﷺ میں موجود ہے۔ آباءاجداد کے عقائد اور رسم رواج حق پر ہونے کی دلیل نہیں ہیں کیونکہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ان آباؤاجداد کے پاس نہ تو کوئی علم تھا اور نہ ہی وہ ہدایت یافتہ تھے۔
ہر کوئی اپنے اعمال کا خود جوابدہ ہے، ہم سب نے اپنے اپنے اعمال کا حساب دینا ہے اور ہمارے آباءواجداد نے اپنے اعمال کا۔ ہم نے سب سے پہلے اپنی زندگی کو قرآن اور سنت نبوی ﷺ کے مطابق ڈھالنا ہے اور اس کے بعد اپنے پیاروں کو بھی اسی راہ کی ترغیب دینی ہے۔
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: