after 37 days late sowing sesame crop condition |تل کے بعد تل کی دوسری فصل کی صورتحال| تجرباتی فیلڈ
Автор: KISSAN Agri Info
Загружено: 2023-09-11
Просмотров: 4593
Описание:
تل کے بعد تل کی دوسری فصل
اگست میں تل کی دوسری کاشت کا تجربہ
گندم کے بعد تل کی دو فصلیں
ایک سال میں تین فصلیں
گندم+ تل+ تل پھر گندم
رایا+تل+تل پھر رایا
تل کی فصل اس وقت سب سے بہترین منافع دینے والی فصل کا درجہ حاصل کر چکی ہے ہم نے دو مئی کو گندم کے بعد تل کی کاشت کی تھی
جس کی پیداوار 12 من آئی فی ایکڑ اسکی کٹائی 2 اگست 2023 کو کر کے خشک زمین تیار کر کے دوبارہ 4 اگست 2023 کو کھاد بیج کا چھٹہ کر کے سنگل کھالی بنا کر پانی لگا دیا تھا
پھر پری ایمرجنس سپرے کیا گیا
پہلا پانی 13 دن بعد دوسرا پانی 18 دن بعد لگایا گیا ہے
اس وقت ماشاء اللہ ❤️ ❤️ ❤️ اللہ کے کرم سے بہترین فصل کھڑی ہے بھر پور پھل اور پھول لے رہی ہے اس وقت 37 دن کی فصل ہو چکی ہے
یہ سال میں دو فصلیں تل کی کاشت کرنے کا پہلا تجربہ ہے جو ماشاء اللہ اس وقت تک بہت کامیاب جا رہا ہے
میں ہر دس دن بعد اسکی تازہ ترین تصاویر اور ویڈیو شئیر کر رہا ہوں تاکہ اگر یہ تجربہ کامیاب ہو جاتا ہے تو اس سے بڑی خوشخبری کسانوں کے لیئے دوسری کوئی ہو ہی نہیں سکتی
اسکی ویڈیو میرے یوٹیوب چینل / @kissanagriinfo
پر اپلوڈ کی جائے گی
انشاءاللہ اللہ کے کرم سے پاکستان کے کسان ہمارے اس تجربے سے فائدہ اٹھا سکیں گے
خاص کر چھوٹا کسان جو کم خرچ سے زیادہ منافع کما سکے گا
اس وقت تل کی فصل پاکستان کے لیئے اور پاکستانی کسانوں کے لیئے بہت ہی نفع بخش فصل بن چکی ہے
یہ فصل ایکسپورٹ ہو رہی ہے الحمد للہ ہمارے تل کی کوالٹی دنیا میں سب سے زیادہ اچھی ہے 51 فیصد ہے
اس لیے دنیا میں پاکستانی تل کو زیادہ ریٹ مل رہا ہے
اور مانگ بہت ہے
انشاءاللہ 2024 میں پاکستان میں تل کی کاشت بہت بڑھے پیمانے پر ہو گی جس سے ہماری ایکسپورٹ بڑھی گی اور ڈالر کی آمد آمد ہو گی
خوشحال کسان خوشحال پاکستان
چوہدری حامد علی
زراعت اور خاص کر تل کی فصل متعلق
میرا فیسبک پروفائل پیج لنک فالو fallow کریں
https://www.facebook.com/chhamid.ali?...
ہمارا what's aap گروپ جائن کرنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں
https://chat.whatsapp.com/CZkuzdaJeht...
#sesame #agriculture #farming #ki #tilli #till #pakistan #crop #تل
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: