Meeting with CEO of Ababeel Foundation & Karachi Nojawan Party | Something big is coming Soon♥️
Автор: HRCP District Korangi
Загружено: 2026-02-15
Просмотров: 195
Описание:
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان
ڈسٹرکٹ کورنگی
پریس ریلیز
ڈسٹرکٹ کورنگی کی جنرل سیکریٹری محترمہ صدف عظمت صاحبہ، وائس پریذیڈنٹ جناب محمد عمران خان، ڈپٹی جنرل سیکریٹری جناب عدیل صاحب اور انفارمیشن سیکریٹری عبدالاحد نے ابابیل فاؤنڈیشن کے سی۔ای۔او جناب فیضان صاحب سے ملاقات کی، جو کراچی نوجوان پارٹی کے صدر بھی ہیں۔
ملاقات کے دوران ابابیل فاؤنڈیشن کی جانب سے کیے جانے والے فلاحی و سماجی خدمات کو سراہا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ انسانی حقوق، نوجوانوں کی فلاح و بہبود، تعلیم اور ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ کورنگی کی ٹیم نے کورنگی کی عوام کے مسائل کے حل اور فلاحی سرگرمیوں میں مشترکہ اقدامات کی درخواست بھی پیش کی۔
اس موقع پر جناب فیضان صاحب نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور مستحق افراد کی مدد کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ دونوں اداروں نے مستقبل قریب میں مشترکہ پروگرامز، آگاہی مہمات اور فلاحی سرگرمیوں کے انعقاد پر اتفاق کیا۔
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان ڈسٹرکٹ کورنگی سماجی خدمت اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔
جاری کردہ:
انفارمیشن سیکریٹری
عبدالاحد
#duet #love #pakistan #ramadan #rashan
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: