Kyun chaand me khoye ho کیوں چاند میں کھوئے ہو (نعت پاک)
Автор: Deeni Paighamat
Загружено: 2023-04-29
Просмотров: 5088
Описание:
کیوں چاند میں کھوئے ہو الجھے ہو ستاروں میں
آقا کو میرے ڈھونڈ ھو،قرآن کے پاروں میں
اُن کے ہی پسینے کی خوشبو ہے بہاروں میں
اُن کی ہی تجلّی ہے اِن چاند ستاروں میں
آتجھ کو بتا دیں گے جنت کسے کہتے ہیں
آبیٹھ ذرا مل کر ہم درد کے ماروں میں
رضواںتیری جنت کو فرصت جو ملے دیکھوں
کھوئی ہیں ابھی نظریں طیبہ کے نظاروں میں
اے کاش کبوتر ہم بن کے ہی رہے ہوتے
اُس گنبد ِخضراکےپُر کیف مناروں میں
طیبہ کے فقیروں کی ٹھوکر میں زمانہ ہے
تاریخ بتاتی ہے یہ راز اشاروں میں
جبرئیل امیں بولے، سدرہ کے مکیں بولے
تم سا نہ حسیں دیکھا، لاکھوں میں ہزاروں میں
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: