WASIF ALI WASIF || Allah ka Fazal | Aqidat ka Ehtram | Ibadt ka Ghuror | Lecture WASIF ALI WASIF r.a
Автор: Hazrat WASIF ALI WASIF Official
Загружено: 2021-01-06
Просмотров: 2754
Описание:
اگر آپ کسی کی دعا کی تاثیر میں کھڑے ہو گئے آپ پر اللہ کا فضل ہو گیا۔ لوگوں کی خدمت میں کھڑے ہو گئے اللہ کا فضل ہو گیا۔ عبادت کے غرور سے نکل گئے آپ پر اللہ کا فضل ہو گیا۔ آپ دنیا کو دین کی خاطر لگانے پر تیار ہوگئے تو آپ پر اللہ کا فضل ہو گیا۔ آپ اللہ کے فضل کیلئے نکلے چاہے کچھ ملے نہ ملے اللہ کا فضل ہو گیا۔ اللہ کے فضل کی تلاش کرنا ہی فضل کی ابتداء ہے۔جو فضل کی تلاش کر رہا ہے وہ فضل میں داخل ہو گیا۔ فضل کے اندر داخل ہونا تلاش ہے۔ اور تلاش ہی ہمیشہ رہے، تو ہمیشہ ہی فضل رہتا ہے۔اللہ کا فضل اللہ کے فضل کی تلاش میں ہے۔ آپ اللہ کے فضل کی تلاش کیا کرو، غور کیا کرو۔ اور یہ فضل آپ پر ہو جائے گا، ہوتا رہتا ہے۔تو اللہ کا فضل اللہ کے فضل کی تلاش میں ہے۔اور انسانوں کو معاف کردینا، اللہ آپ کو معاف کر دیتا ہے پھر۔ اللہ سے معافی مانگنے کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ لوگوں کو معاف کر دیا۔ مشائخ کرام سے یا پیروں سے آپ جس شخص کے بارے میں چالیس آدمی کم از کم یہ اعلان کر دیں کہ وہ نیک ہے۔ اُس کی نیکی میں پھر شک نہیں ہے۔ آپ کیلئے، پھر آپ اُس کو نیک ہی سمجھو۔ اور اُس کے ساتھ نیکی کا تعلق رکھو۔ کسی ایک شیخ کے ساتھ بیعت کرنے کے بعد، آپ کسی کے شیخ کو کبھی برا نہ کہو چاہے وہ سچا ہے چاہے وہ جھوٹا ہے۔ دوسروں کی عقیدت کو احترام سے دیکھو۔ آپ کو اپنی عقیدت میں سفر ملے گا۔اسلیئے اگر آپ اپنے والدین کی عزت کرتے ہو۔ تو دوسروں کے والدین کی عزت کرو کہ یہ اُن کے والدین ہیں۔ یہ اپنے والدین کی عزت کا حصہ ہے کہ دوسروں کے ماں باپ کی عزت کرو۔ اس لیے کہ اُن کا مقام بھی وہی ہے جو آپ کے والدین کا مقام ہے۔
جہاں آپ اللہ کے راستے پہ چلے ہو نا، دِل سے چلے ہو نا۔ کوئی ہیرا پھیری کی بات تو نہیں ہے نا دِل سے چلے ہو۔ اب آپ جب اللہ کی خاطر یا اللہ ہی کیلئے۔ تو اللہ آپ کا راستہ تو نہیں روکتا نا پھرخوش ہوگاتو پھر آپ کی زندگی میں جو رکاوٹیں ہیں
Financial
اور اِدھر اُدھر دور کر لو خود ہی۔ اللہ کے سفر پر تو آپ روانہ ہو ہی چکے ہیں۔ اب اگر آپ کے دل میں کھوٹ نہیں ہے تو آپ کا راستہ کوئی نہیں روکتا۔ تو پھر آپ اپنے راستوں کو اجراء کرو کوشش کرو ترقیاں ہو جائیں گی۔ بار بار اِس راستے میں آکے کہنا وہ جی دیکھو نا صبح پھر مسائل۔ تو یہ جو مسائل ہیں یہ آپ کو اپنے سفر کے اوپر شک ہے۔ دیکھو نا مثلاََمیں دعا کرتا ہوں اللہ تعالٰی پوری فرمائے۔ تو دعا اسلیئے پوری ہوتی ہے نا کہ آپ کا گمان ہے میں دعا کرتا ہوں۔ آپ کی وجہ سے تو میں دعا کر رہا ہوں۔ تو آپ خود ہی دعا کرلو اپنے لیے۔ جب آپ صحیح راستے پر چل ہی پڑے، تو دعا جو ہے نا آپ کا حق پہنچتا ہے کہ آپ کہیں یا اللہ یہ کام آسان ہو جائیں۔ پھر بھی احتیاطَ اجتماع میں دعا ہونی چاہیے۔ چھوٹے موٹے جو کام ہیں۔ اللہ تعالٰی آپ لوگوں کو آپ کی ضرورت کے مطابق، خوائش کے مطابق بھی آسانی دے۔آپ کی زندگی آسان ہو جائے۔ یہ دعا کیا کرو اللہ تعالٰی آپ کی زندگی میں آسانی دے۔ اللہ تعالٰی آپ پر فضل فرمائے۔ اور اللہ تعالٰی آپ کو اپنے راستے کیلئے قبول کرے۔ آپ کے پاس اتنے پیسے ہوں کہ آپ اللہ کے راستے میں سارے قربان کر جاؤ۔ اگر اللہ کی راہ میں قربان کرنے کیلئے ہی کمانے ہیں تو جتنے بہت ہیں وہی کافی ہیں۔ کہتا ہے میں چاہتا ہوں کہ میں اللہ کی راہ میں قربان کروں۔ دوسو گائے میں قربان کرنا چاہتا ہوں۔ اُس نے کہا پھر یہ جو تمہارے پاس مرغا ہے نا یہی ذبح کرو کافی ہے۔ اب یہ نقلی آدمی ہوتا ہے جو کہتا ہے مجھے دے تاکہ میں قربان کروں۔ اُس کو قربانی کی کیا ضرورت تو یہیں رک جا۔ یہ کہو کہ مجھے دے میرے لیے۔ آپ اپنے لیے مانگو۔ ورنہ اُس کیلئے مانگو تو کہے گا یہیں راضی ہو جاؤ نہ دو تو نہ لو۔ اسلیئے آپ اپنی ضرورت کیلئے لو اللہ تعالٰی سے۔ سچی سچی بات کیا کرو۔ آپ کو ضرورت ہے چلو آپ کی ضرورت اللہ پوری فرمائے۔ اب آپ دعا کرو کہ اللہ تعالٰی آپ کے حالات بہتر فرمائے۔اللہ تعالٰی آپ کی عبادتیں اور آپ کی محنتیں منظور فرمائے۔ اور اللہ تعالٰی آپ کو سچا بنائے اور سچے لوگوں سے ملائے۔ آمین۔
وما علینا الالبلاغ
PLAYLISTS:
Hazrat WASIF ALI WASIF Reh Naats
• Jinhain Tera Naqsh e Qadam Mila - Naat by ...
Hazrat WASIF ALI WASIF Reh Rare Videos
• Rare VIDEO of Hazrat WASIF ALI WASIF r.a |...
Hazrat WASIF ALI WASIF Reh Interviews
• Hazrat WASIF ALI WASIF r.a Ki Yaadain || W...
Hazrat WASIF ALI WASIF Reh Birthday's Celebrations
• WASIF ALI WASIF || Birthday Celebration Sa...
Hazrat WASIF ALI WASIF Reh Complete Mehfil e Guftugu
• Zehni Inteshar || ذہنی انتشار || Mental Co...
Hazrat WASIF ALI WASIF Reh About Durood Sharif
• WASIF LINES ~~ Durood Sharif (درود شریف)
Hazrat WASIF ALI WASIF Reh Harf Harf Haqeeqat
• Harf Harf Haqeeqat (حرف حرف حقیقت، سنگتیں)
Hazrat WASIF ALI WASIF Reh Qatra Qatra Qulzum
• Qatra Qatra Qulzum ~ (قطرہ قطرہ قلزم ـ فرا...
Hazrat WASIF ALI WASIF Reh WASIF ALI WAISF LINES URDU SUBTITLES
• اپنے آنسوؤں کو انسانوں کے سامنے رائیگاں نہ...
Hazrat WASIF ALI WASIF Reh Dil Darya Samundar
• Muhabbat محبت WASIF ALI WASIF
Hazrat WASIF ALI WASIF Reh Question Sereis
• Tauba Qabool Farmanay k Baad Jannat sy Nik...
For Official Website::: http://wasifaliwasif.pk ___ http://wasifaliwasif.org
Online BookShop::: https://kashifpublications.com
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: