Holy Rosary Parish Faisalabad Started Holy Child Code Camp. Fr Khalid Rashid
Автор: Faith in Action TV
Загружено: 2025-07-11
Просмотров: 68
Описание:
ہولی چائلڈ کوڈ کیمپ کا آغاز - ہولی روزری پیرش، مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں
فیصل آباد، 10 جولائی 2025ء:
مدینہ ٹاؤن فیصل آباد کے ہولی روزری پیرش میں سالانہ ہولی چائلڈ کوڈ کیمپ کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔ یہ کیمپ 10 جولائی سے 15 اگست 2025 تک جاری رہے گا اور اس کا مقصد بچوں کو مذہبی تعلیم وتربیت فراہم کرنا ہے۔
کیمپ کے دوران بچے پاک ساکرامنٹ، مسیحی تعلیم اقدس روزری اور بائبل مقدس کی تعلیم حاصل کریں گے۔ اس تربیتی کیمپ کی نگرانی مذہبی اساتذہ، ریورنڈ سسٹرز اور پیرش پریسٹ کی زیرِ قیادت کی جا رہی ہے۔
کیمپ کا بنیادی مقصد بچوں میں ایمان کی گہرائی کو فروغ دینا اور ان کے روحانی بنیادوں کو مضبوط بنانا ہے۔ اس اقدام کے ذریعے بچوں کو مسیحی عقائد، مقدس عبادات اور روایات سے متعارف کروایا جائے گا، تاکہ ان میں کلیسیائی روح اور اجتماعی وابستگی پروان چڑھے۔
پیرش انتظامیہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایسے کیمپس مذہبی تعلیم اور روحانی تربیت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تجربہ کار مذہبی معلمین اور روحانی پیشواؤں کی رہنمائی میں یہ کیمپ تمام بچوں کے لیے ایک بامقصد اور روحانی طور پر فائدہ مند تجربہ ثابت ہوگا۔ #catholicchurchpakistan #faithinaction #youmetashakur
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: