Interfaith Harmony Seminar organized by Catholic Commission for Justice and Peace Faisalabad
Автор: Alpha TV
Загружено: 2025-08-23
Просмотров: 161
Описание:
کیتھولک کمیشن فار جسٹس اینڈ پیس فیصل آباد کے زیر اہتمام بین المذاہب ہم آہنگی اور امن: ہماری مشترکہ ضرورت کے موضوع پرایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ یہ سیمینار مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر پرتشدد واقعات کے متاثرین کی یاد میں عالمی دن کے موقع پر تقدس مآب بشپ اندریاس رحمت، فادر خالد رشید عاصی، فادر توفیق یونس، پیر محمد خرم سیفی، نسیم انتھنی اور شاہد انور ایڈووکیٹ نے شرکاء سے خطاب کیا۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور دعائیہ کلمات سے ہوا، جس کے بعد مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں امن و بھائی چارے کو فروغ دینا اور مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تشدد کے متاثرین کو یاد رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مقررین نے کہا کہ مذہب کے نام پر تشدد اور نفرت نہ صرف افراد بلکہ پورے معاشرے کو نقصان پہنچاتی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ہم سب مل کر برداشت، رواداری اور محبت کو فروغ دیں۔ مقررین نے زور دیا کہ مختلف مذاہب اور عقائد کے ماننے والے افراد کو ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے پرامن بقائے باہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔
پروگرام کے اختتام پر امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی سلامتی کی شمع روشن کی گئ اور متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
اس موقع پر تقدس مآب بشپ اندریاس رحمت، پیر محمد خرم سیفی، فادر خالد رشید عاصی, نسیم انتھنی, ایڈوکیٹ شاہد اور دیگر نے الفا ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا۔
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: