GOLIYAN ROKTI RAHTI HAIN MAGAR JATE HAIN || MANQABAT || MEER NAZEER BAQARI
Автор: Meer Nazeer Baqari Official
Загружено: 2025-09-19
Просмотров: 255
Описание:
Manqabat
Meer Nazeer Baqari
Aza khana Hadi Hasan
Ikrotiya Sadat (Sambhal)
18 September 2025
#manqabat
#meernazeerbaqsri
#meernazeerbaqariofficial
منقبت ۔ میر نظیر باقری
معرکہ جیت کے اس شان سے گھر جاتے ہیں
آئیتیں پڑھتے ھوئے نیزوں پہ سر جاتے ہیں
دشمنوں کو اگر آ جاتا ھے عباس کا دھیان
اپنےھی جسم کےسائے سےبھی ڈرجاتے ھیں
پیاس رکھ دیتی ھے جب اپنے قدم پانی پر
جتنے چڑ ھتے ھوئے دریا ہیں اتر جاتے ھیں
قتل ہو کر بھی نہیں مرتے شھیدان وفا
جو انہیں مارنے آ تے ھیں وہ مر جاتے ھیں
جس جگہ ہوتا ھے ہر ایک بلندی کا قیام
اس جگھ پاؤں نہیں جاتے ہیں سرجاتے ہیں
دشمنی میں جونبی زادوںکی بھرتےہیں اڑان
ٹکڑے ہو ہو کے فضاؤں میں بکھر جاتے ہیں
کب رکے روضہء شبیر پہ جانے والے
گولیاں روکتی رہتی ھیں مگر جاتے ہیں
یوں بھلا دیتے ہیں احسان حسین ابن علی
جیسے کچھ لوگ رقم لے کے مکر جاتے ہیں
حق پہ بنتی ھے تو پھر تیر گلے پر کھا کر
زیر دشمن کو تبسم سے ہی کر جاتے ہیں
غم شبیر کے آ نسو بھی وہ مرہم ہیں نظیر
انکوچھو لیتےہیں جب زخم توبھرجاتےہیں
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: