'I was secretly filmed with smart glasses and then trolled online' - BBC URDU
Автор: BBC News اردو
Загружено: 2026-02-13
Просмотров: 2691
Описание:
گوگل اور میٹا کے سمارٹ گلاسز کے بارے میں آپ نے یقیناً سنا ہوگا۔ پہننے کے قابل ٹیکنالوجی کی دنیا میں انہیں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم جہاں یہ ایجاد سہولت اور جدت کی علامت سمجھی جا رہی ہے، وہیں اس کے ممکنہ غلط استعمال پر سنجیدہ خدشات بھی سامنے آ رہے ہیں۔
تشویش یہ ہے کہ یہ آلات خواتین کو ہراساں کرنے اور ان کے خلاف ذہنی و جنسی تشدد کے ایک نئے ذریعے کے طور پر استعمال ہو سکتے ہیں۔ برطانیہ میں ایسے کئی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جہاں سمارٹ گلاسز کے ذریعے خواتین کو ان کی اجازت کے بغیر خفیہ طور پر فلمایا گیا، اور بعد ازاں یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔ ان ویڈیوز کو لاکھوں افراد نے دیکھا، جبکہ متاثرہ خواتین کو آن لائن ٹرولنگ اور ہراسانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
خواتین کی کہانی اور اس ٹیکنالوجی سے جڑے قانونی و سماجی پہلو آج بی بی سی ریڈز میں۔
تحریر : جارجیا پونچیا
پیشکش و ایڈیٹنگ: خدیجہ عارف
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: