Funeral Prayers of Qazi Hussain Ahmed in Peshwar
Автор: Sohail Ahmed
Загружено: 2013-01-07
Просмотров: 22302
Описание: قاضی حسین احمد 1938 میں زیارت کاکاصاحب میں علمائے دین کے گھرانے میں پیدا ہوئے' ان کا نام بھی برصغیر کے عظیم عالم دین اور مہتمم دارالعلوم دیوبند حسین احمد مدنی کے نام پر رکھا گیا تھا انہوں نے اپنی طالب العلمی کے دور میں حکومت الٰہہ کے قیام' اسلامی نظام زندگی کے نفاذ اور عالمی اسلامی انقلاب کو اپنی زندگی کا نصب العین بنالیا تھا وہ طالب العلمی کے دور میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ ہوئے۔ انہوں نے بھی پروفیسر عبدالغفور احمد کی طرح درس و تدریس سے عملی زندگی کا آغاز کیا۔ 1970ء میں جماعت اسلامی کے رکن بنے اس کے بعد پشاور شہر کے امیر' صوبہ خیبرپختونخوا (سابق صوبہ سرحد) کے امیر مقرر ہوئے۔ 1978ء میں جماعت اسلامی پاکستان کے سکرٹری جنرل مقرر ہوئے' 1987میں میاں طفیل محمد کی جانب سے امارت سے سبکدوشی کے اعلان کے بعد کل پاکستان امیر جماعت اسلامی منتخب ہوئے' اور بائیس سال تک وہ امیر کے منصب پر فائز رہے' قاضی حسین احمد نے بھی جماعتِ اسلامی کے بانی امیر سید ابوالاعلیٰ مودودی اور اپنے پیش روامیر میاں طفیل محمد کی روایت پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی میں ہی امارت سے سبکدوشی اختیار کرلی تھی اور سید منور حسن جماعتِ اسلامی کے امیر منتخب کرلیے گئے ہیں۔ قاضی حسین کا دورامارت پاکستان کی تاریخ کا ہنگامہ خیز اور طوفان خیز دور ہے
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: