خُطباتِ خلافت | خُطبہ 93 |منتخب آیات قرانی کی روشنی میں افضلیتِ شیخینؓ کی وجوہِ مقربیت، سابقیت اور
Автор: Rahimia Institute of Quranic Sciences
Загружено: 2026-02-23
Просмотров: 407
Описание:
خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
خُطبہ 93:
فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (2)
منتخب آیات قرانی کی روشنی میں افضلیتِ شیخینؓ کی وجوہِ مقربیت، سابقیت اور صالحیت کا مطالعہ
خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ : ۳؍ رمضان المبارک 1447ھ / 21؍ فروری 2026ء
بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ سابقہ سبق کا خلاصہ: نفسِ افضلیت اور معیار افضلیت کی بحث
✔️ حضرت عمر فاروقؓ کا قبولِ اسلام اور قریش کے مظالم کا کھلم کھلا مقابلہ
✔️ ابو جحش اللیثی کا نماز سے انکار، کشتی کا چیلنج اور حضرت عمرؓ کا اسے پچھاڑنا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس عمل کی تحسین کرنا
✔️ اللہ کی عبادت اور تسبیحات کرنے والے بے شمار فرشتے
✔️ حضرت عمرؓ کے سوال پر آپؐ کا انہیں نماز میں مخصوص تسبیحات پڑھنے کی ہدایت و تلقین
✔️ حدیث سے ماخوذ درس؛ نبی اکرمؐ کی بات نہ ماننے والے سے حضرت عمرؓ کا قتال
✔️ دینِ اسلام قبول کرنے پر حضرت عمرؓ کی مشرکین سے مڈ بھیڑ اور عاص بن وائل کا دفاع
✔️ حضرت عمرؓ کا جرات مندانہ کا اعلان نیز حضرت ابن عباسؓ کا حضرت عمرؓ سے متعلق اہم قول
✔️ حضرت علی المرتضیٰؓ کی ہجرت سے قبل کم کسنی کی حالت اور قتال اور انفاقِ مال میں حضرات شیخینؓ سے موازنہ
✔️ لفظ ’’قتال‘‘ سے مراد اور اس پر ممکنہ اعتراض کا جواب
✔️ ’’اُذِنَ لِلَّذِیۡنَ یُقٰتَلُوۡنَ بِاَنَّہُمۡ ظُلِمُوۡا‘‘ قرآنی آیت سے لفظ "قتال" کے مذکورہ معنی کی ترجیح
✔️ دوسری آیت؛ ’’صِرَاطَ الَّذِیۡنَ اَنۡعَمۡتَ عَلَیۡہِمۡ‘‘ سے شیخینؓ کی وجہ مقربیت و افضلیت اور معنوی ریاست کا ثبوت
✔️ امتِ محمدیہ کے افراد کی تین اقسام:
۱) مقربین و سابقین
۲ )ابرار و مقتصد
۳) ظالم لنفسہ
✔️ مقربین و سابقین میں حضرات شیخینؓ کا درجہ سب سے بڑھا ہوا ہے
✔️ سورۂ فاتحہ میں ”انعمت علیھم“ سے رسول اللہ ﷺ اور آپؐ کے دونوں صحابہ (حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمرؓ) مراد ہیں
✔️ تیسری آیت؛ ’’صالح المومنین‘‘ سے مراد‘ حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ ہیں
✔️ ’’صالح المومنین‘‘ سے ’’حضرات شیخینؓ‘‘ کے مصداق پر تین واقعات سے استدلال
✔️ چوتھی آیت؛ ’’کُنۡتُمۡ خَیۡرَ اُمَّۃٍ اُخۡرِجَتۡ لِلنَّاسِ‘‘ کے مفہوم و منطوق سے استدلال
✔️ سورة الحج کی آیت ’’الَّذِينَ إِنْ مَكَّنَّاهُمْ فِي الْأَرْضِ‘‘ میں تمکین فی الارض کی وجہ سے خلفائے ثلاثہؓ کی افضلیت
✔️ حضرت ابوبکرؓ کا انفاقِ مال؛ سورۂ واللیل کی تفسیر کے مصداق، کمزوروں کی آزادی، والد (ابو قحافہ) سے مکالمہ اور غلاموں کی آزادی سے صرف اللہ کی خوشنودی و رضا مقصود
✔️ خلاصہ کلام؛ چار آیات کی روشنی میں افضلیتِ شیخینؓ
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
/ rahimiainstitute
/ @rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: