#یومتاسیس
Автор: Dar Al Saeed دار السعيد
Загружено: 2022-09-26
Просмотров: 567
Описание:
#یومتاسیس ٢٦ ستمبر ١٨٩٨ گہوارۂ فکر و عمل ، دانش کدۂ علم و عرفاں ، بزم تحقیق و نظر ، مرکز اہل وفا ، مخزن اہل صفا ، شاہینوں کی بستی ، شہبازوں کی تربیت گاہ ، میکدۂ شبلی و سلیمان ، ایک دبستان فکر ، ایک مکتب خیال ، ایک تحریک ، دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ
"ندوہ یا دار العلوم ندوہ نام در و دیوار کا نہیں، اینٹ چونے کی عمارت کا نہیں، دفتر نظامت کے کاغذات اور رجسٹروں کا نہیں، کتب خانے یا اقامت گاہوں کا نہیں، نام ہے چند مقاصد کا، ایک مخصوص متعین پروگرام کا، ایک بلند نصب العین کا، اگر آپ "ندوی"ہیں تو اس کے معنی یہ ہیں کہ آپ نے ندوے کے اس پیام کو قبول کر لیا اور اس آواز کے آگے سر جھکا دیا"
(مولانا عبد الماجد دریابادی)
اس بزم کی برکت سے بخشا فطرت نے پر پرواز ہمیں
چلتے ہیں ہوا کے دوش پہ ہم کہتا ہے ہر اک شہباز ہمیں
خود بڑھ کے بناتی ہے فطرت ہمراز ہمیں دم ساز ہمیں
اللہ نے اپنے فضل و کرم سے بخشا یہ اعزاز ہمیں
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: