Talaq ki iddat kya hay...idat myn orat pr kya pabandi hy…? Hafiz Usama
Автор: Hafiz Usama
Загружено: 2018-12-15
Просмотров: 882
Описание:
عدت گزارنے والیوں کی چھـ قسمیں ہیں:
پہلی قسم: حاملہ بیوہ یا مطلقہ: اس کی عدت وضع حمل ہے؛ الله تعالى كے فرمان كے مطابق: ﺍﻭﺭ ﺣﺎﻣﻠﮧ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﻛﯽ ﻋﺪﺕ ﺍﻥ ﻛﮯ ﻭﺿﻊ ﺣﻤﻞ ﮨﮯ
دوسری قسم: غیر حاملہ بیوہ: اس کی عدت خاوند کی وفات کے بعد چار ماہ اور دس دن ہے؛ الله تعالى كے اس فرمان كي وجہ سے: ﺗﻢﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺟﻮ ﻟﻮﮒ ﻓﻮﺕ ﮨﻮﺟﺎﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺑﯿﻮﯾﺎﮞ ﭼﮭﻮﮌ ﺟﺎﺋﯿﮟ،ﻭﮦ ﻋﻮﺭﺗﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﻛﻮ ﭼﺎﺭ ﻣﮩﯿﻨﮯﺍﻭﺭ ﺩﺱ ( ﺩﻥ ) ﻋﺪﺕ ﻣﯿﮟ ﺭﻛﮭﯿﮟ،
تيسری قسم: حیض والی عورت: اور اس کی عدت طلاق اور فسخ نکاح سے تین قروء (حیض) ہے؛ الله تعالى كے فرمان كي وجہ سے: ﻃﻼﻕ ﻭﺍﻟﯽ ﻋﻮﺭﺗﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﻛﻮ ﺗﯿﻦ ﺣﯿﺾ ﺗﻚ ﺭﻭﻛﮯ ﺭﻛﮭﯿﮟ،
چوتهی قسم: کم سنی یا کبر سنی کی وجہ سے عورت کو حیض نہ آتا ہو تو اس کی عدت تین ماہ ہے؛ الله تعالى كے فرمان كي وجہ سے: ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺟﻮ ﻋﻮﺭﺗﯿﮟ ﺣﯿﺾ ﺳﮯ ﻧﺎﺍﻣﯿﺪ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ﮨﻮﮞ،ﺍﮔﺮ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺷﺒﮧ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺍﻥ ﻛﯽ ﻋﺪﺕ ﺗﯿﻦ ﻣﮩﯿﻨﮯ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﻛﯽ ﺑﮭﯽ ﺟﻨﮩﯿﮟ ﺣﯿﺾ ﺁﻧﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﯽ ﻧﮧ ﮨﻮﺍ ﮨﻮاور اسی کی مثل مستحاضہ ہے۔
پانچویں قسم: وہ عورت جس کا حیض آنا بند ہوجائے، اور اس کو اس کا سبب معلوم نہ ہو، تو اس کی عدت ایک سال ہے؛ کیونکہ امام شافعی کا قول ہے کہ حضرت عمر نے مہاجرین اور انصار کے مابین یہی فیصلہ کیا، اور کسی نے اس پر انکار نہیں کیا،
چھٹی قسم: وہ عورت جس کا خاوند غائـب ہوجائے، تو وہ عدت وفات یعنی چار ماہ اور دس دن گزاریگی۔
وبالله التوفيق۔
وصلى الله على نبينا محمد، وآله وصحبه وسلم۔
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: