Best Urdu Speech | Muhammad Umar S/O Abdul Wali| Khalifa Bila Fasal , Hazrat Abu Bakr Siddique (RA)
Автор: Muhammad Sajid Exclusive
Загружено: 2026-01-09
Просмотров: 87
Описание:
سرزمین ھزارہ پرایبٹ آباد میں پہلی بار: حضرت ابوبکرؓ صدیق اور حضرت امیر معاویہؓ کے نام پر بزمِ اطفال کا تاریخی و منفرد اقدام
==========°°°=====°°°=====
بزمِ اطفال ضلع ایبٹ آباد کے زیرِ اہتمام ایک شاندار، منظم اور بامقصد تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسکولوں، کالجوں اور دینی مدارس سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ اس علمی و فکری مقابلے کے لیے دو نہایت اہم اور ایمان افروز موضوعات منتخب کیے گئے: خلیفۂ بلافصل اور کاتبِ وحی۔۔۔۔۔۔۔ شرکاء نے مدلل گفتگو، فکری پختگی اور دینی جذبے کے ساتھ اپنے خیالات پیش کیے۔۔۔۔۔۔۔جس سے محفل علم، عقیدت اور شعور سے معمور ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔۔اس پروگرام کی سب سے نمایاں، یادگار اور تاریخی بات وہ منفرد اقدام تھا۔۔۔۔۔۔جو اس موقع پر سامنے آیا اور جسے بجا طور پر ایبٹ آباد کی تاریخ میں پہلی دفعہ کیا جانے والا نیا عمل کہا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔بزمِ اطفال کے ذمہ داران نے پہلی مرتبہ یہ خوبصورت روایت قائم کی کہ مقابلے میں شریک اُن طلبہ کو جن کے نام حضرت ابوبکرؓ اور حضرت معاویہؓ تھے۔۔۔۔۔۔۔۔ان عظیم اور جلیل القدر اصحابۂ رسول ﷺ کے ناموں کی نسبت سے خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔
یہ اقدام محض ایک رسمی انعام نہیں تھا بلکہ صحابہ کرامؓ سے محبت، وابستگی اور فکری تربیت کا ایک واضح اور عملی اظہار تھا۔۔۔۔۔۔۔ایبٹ آباد میں اس نئے اور بامعنی اقدام کی باقاعدہ ابتداء بزمِ اطفال کے ذمہ داران نے کی، جس کے ذریعے نئی نسل کو یہ پیغام دیا گیا کہ اصحابۂ رسول ﷺ کے مبارک نام ہمارے لیے صرف تعارف نہیں بلکہ عزت، شناخت اور اعزاز کا ذریعہ ہیں۔
بلاشبہ اس تاریخی اور منفرد قدم کا پورا کریڈٹ بزمِ اطفال کی انتظامیہ کو جاتا ہے۔۔۔۔۔۔جنہوں نے صحابہ کرامؓ سے محبت کو محض نعروں تک محدود نہیں رکھا بلکہ اسے عملی شکل دے کر ایک نئی روایت کی بنیاد رکھی۔ یہ بہترین ترتیب اور دینی بصیرت اس حقیقت کی غماز ہے کہ جب بچوں کے نام اور شعور کو صحابہ کرامؓ کی سیرت سے جوڑ دیا جائے تو ایمان، کردار اور وابستگی خود بخود مضبوط ہو جاتی ہے۔
بزمِ اطفال ضلع ایبٹ آباد کا یہ تاریخی اقدام نہ صرف قابلِ تحسین ہے بلکہ دیگر دینی و تعلیمی اداروں کے لیے ایک روشن مثال بھی ہے کہ کس طرح نئی نسل میں صحابہ کرامؓ کی محبت کو مؤثر اور عملی انداز میں فروغ دیا جا سکتا ہے*
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: