Student Council Election 2023 | Govt ES Hassanpur Kacha
Автор: Manzoor 110
Загружено: 2023-09-15
Просмотров: 121
Описание:
Student Council Election 2023 | Govt ES Hassanpur Kacha
"پنجاب سٹوڈنٹس کونسل الیکشن 2023"
آج مورخہ 14 ستمبر 2023 کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری مردانہ)ضلع مظفرگڑھ سردار سیف اللہ خان گوپانگ و ڈپٹی ایجوکیشن افیسر (ایلیمنٹری مردانہ) تحصیل مظفرگڑھ ملک شاہد محمود سیال کی ہدایات کے مطابق گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول حسن پور کچا (ای۔ ایم۔ آئی۔ ایس کوڈ نمبر 32330277) (مرکز جھنگڑ ماہڑہ) میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر احسان کریم خان بھٹہ کی موجودگی میں زیر سرپرستی ہیڈ ماسٹر ملک منظور حسین سکول ہذا، سٹوڈنٹس کونسل الیکشن 2023 منعقد کرائے گئے۔
یہ الیکشن صدر،نائب صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے کرایا گیا۔ باقاعدہ انتخابی نشان الاٹ کیے گئے اور سکیورٹی کے انتظامات و ڈسپلن مثالی تھے۔
جماعت ہشتم ،ہفتم اور ششم کے کل ووٹ 80 میں سے 73 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ ایک ووٹ بوگس ہوا اس طرح ٹرن اؤٹ ٪25۔91 رہا۔
محمد شہباز کلاس ہشتم کے طالب علم نے 39 ووٹ لے کر صدر کے عہدے پر کامیاب ہوئے ،
کلاس ہفتم سے محمد تنویر نے 30 ووٹ حاصل کر کے نائب صدر کے عہدے پر فیض ہوئے اور کلاس ششم کے طالب علم محمد شہزاد نے 33 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری کا عہدہ سنبھال لیا۔
الیکشن ہو بہو صوبائی اسمبلی و قومی اسمبلی کی طرز پر سکاؤٹس کے کنٹرول میں بالکل شفاف, منصفانہ اور غیر جانبدارانہ کرائے گئے جس میں باقاعدہ نوٹیفکیشن کے مطابق، الیکشن کمشنر: رانا محمد امجد (ای ایس ٹی سائنس)
الیکشن ٹربیونل: ملک محمد ظفر حیات (ای ایس ٹی سائنس)
پریزیڈنگ افیسر:ملک عبید الرحمن (پی ایس ٹی)
اسسٹنٹ پریزائڈنگ افیسر: چودھری ساجد حسین (پی ایس ٹی)
پولنگ افیسر:حافظ زبیر احمد (پی ایس ٹی) نے فرائض سر انجام دیے.
مبصرین، پولنگ ایجنٹس اور میڈیا والے بھی موجود تھے۔
نتائج کا اعلان ہوتے ہی کامیاب امیدواران کو طلبہ نے کندھوں پر اٹھا لیا اور خوشی سے جھومنے لگے۔
کامیاب امیدواران نے اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ اپنے ساتھی طلباء کے مسائل اساتذہ کرام کے ذریعے ہیڈ ماسٹر صاحب سے حل کرائیں گے اور دیگر تمام ہم نصابی سرگرمیاں و قومی تہوار بھرپور انداز میں منعقد کرانے میں ہر ممکن تعاون کریں گے طلباء میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا اور نعرے بازی کی گئی۔
اس موقع پر ہیڈ ماسٹر نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے طلباء میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے اور سماجی و فلاحی کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے کمیونٹی سے اور سکول کونسل ممبران نے تمام سٹاف کی کاوشوں و انتظامات کو سراہا اس موقع پر لی گئی چند یادگار تصاویر اور کلپس ملاحظہ فرمائیں۔
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: