Bait e Uqba Sania, SEERAT UN NABI Course Lecture 58, Mufti Rasheed Speeches
Автор: Mufti Rasheed Speeches
Загружено: 2025-10-05
Просмотров: 2824
Описание:
Course Registration link:
https://tinyurl.com/SeeratcoursebyMuf...
0:00 Intro
1:05 Bey'at Aqabah Saniyah
2:27 Hazrat Mus'ab bin Umair r.a. ki Makkah Mukarramah wapsi
5:33 Hazrat Barra bin Ma'roor r.a. ka Ka'bah ki taraf rukh karke namaz parhna
8:24 Kya Huzoor ﷺ Makkah Mukarramah mein bhi Bayt-ul-Maqdis ki taraf rukh karke namaz parhte the?
10:49 Huzoor ﷺ Yathrib ki shakhsiyat se bakhabar the
19:31 Hazrat Abu Jaber Abdullah bin Amr bin Haram r.a. ka Islam lanay ka waqia
29:46 Huzoor ﷺ ke saath mulaqat ki khufiya mansubebandi
31:54 Chacha jaan Hazrat Abbas saath saath
35:08 Khooni rishton ki ahmiyat
27:59 Ansar ki Huzoor ﷺ ke liye fikarmandi
37:32 Bey'at Aqabah Saniyah ki sab se pehli shiq - fool proof security
39:03 Security guard rakhna tawakkul ke khilaf nahin hai
40:19 Ulema ki security ka bandobast karna bhi deen ka kaam hai.
44:01 Kahin aap ﷺ Makkah fatah hone ke baad aap wapas Makkah to nahin chale jayenge?
45:08 Wafa daari ke mathe ka jhoomar
46:08 Mushkil halaat mein saath dene walon ko bhoolna nahin chahiye
48:22 Bey'at se mutaliq Hazrat Jaber r.a. ki riwayat
36:53 Bey'at se mutaliq Hazrat Ka'ab bin Malik r.a. ki riwayat
51:07 2 sahaba ne bey'at karne se pehle apni qawm ke logon ko khabardar kiya
52:05 Hazrat As'ad bin Zarah r.a. ki apne qabail walon ko tanbeeh
57:27 Hazrat Abbas bin Abadah r.a. ki apni qawm Khazraj se guftagu
کلاس کے چند اہم نکات:
حضرت مصعب بن عمیررضی اللہ عنہ یثرب سے مکہ واپس آئے اور رسول اللہ ﷺ کو وہاں کے حالات اور اسلام کی تیز رفتار پیش رفت اور اپنی پوری کارگذاری بتائی۔
یثرب کے لوگ پانچ سو کی تعداد میں حج کے لیے مکہ آئے۔ ان میں ستر سے زائد وہ تھے جو رسول اللہ ﷺ سے بیعت کرنا چاہتے تھے۔
طے ہوا کہ 12 ذوالحجہ کی رات منیٰ کی گھاٹی میں خفیہ ملاقات ہوگی۔یہ ملاقات انتہائی خفیہ رکھی گئی تاکہ مشرکین کو خبر نہ ہو۔
انصار کے دلوں میں رسول اللہ ﷺ کے لیے بہت فکر تھی کہ کب تک آپ ﷺ مکہ میں خوف کی حالت میں رہیں۔اسی درد کے نتیجے میں ستر افراد نے حضور ﷺ کے ساتھ بیعت کرنے کا عزم کیا۔
رات کے وقت انتہائی رازدارانہ طریقے سے 73 مرد اور 2 خواتین گھاٹی میں جمع ہوئے اور بیعت کی۔
سفر کے دوران حضرت براء بن معروررضی اللہ عنہ نے کعبہ کی طرف رخ کرکے نماز پڑھنے کا فیصلہ کیا، جبکہ دوسرے صحابہ بیت المقدس کی طرف نماز پڑھتے رہے۔
مکہ پہنچنے پر حضرت براء بن معروررضی اللہ عنہ نے حضور ﷺ سے اپنے عمل کی وضاحت پوچھی تو آپ ﷺ نے فرمایا: تم قبلے کی طرف ہی رخ کیے ہوئے تھے، اگر صبر کرتے تو بہتر ہوتا۔ یعنی تمہیں بیت المقدس کی ہی طرف رخ کرکے نماز پڑھنی چاہیے۔ تھی۔
اس واقعہ سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ ﷺ مکہ میں بیت المقدس کی طرف رخ کرتے تھے، مگر اس طرح کہ بیت اللہ درمیان میں آجاتا۔یوں ایک ہی وقت میں آپ کا رخ بیت اللہ کی طرف بھی ہوتا اور بیت المقدس کی طرف بھی ہوتا۔
جب حضرت عباس نے رسول اللہ ﷺ کو حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کا تعارف کروایا تو آپ ﷺ نے پوچھا: وہ شاعر جو ہیں؟ یہ وہ ہیں؟ حضرت عباس نے بتایا:جی۔ یثرب کے اہم افراد اور شخصیات سے باخبر تھے، جیسے کعب بن مالک کو شاعر کے طور پر پہچانا۔
صحابہ کرام اختلافی مسائل میں براہِ راست رسول اللہ ﷺ سے رجوع کرتے اور رہنمائی لیتے۔
حضرت ابو جابر عبداللہ بن عمرو بن حرام رضی اللہ عنہ سردار تھے۔ مشرک تھے۔ ان قبیلے کے لوگوں نے اسلام کی دعوت دی ،تووہ بھی بیعت عقبہ میں شریک ہوئے۔
اس سے سبق ملتا ہے کہ محبت کا تقاضا ہے کہ دوست کو گمراہی سے روکا جائے اور خیر کی طرف رہنمائی کی جائے۔ غلط کام سے روکنے والا اصل دوست ہوتا ہے۔ غلط کام پر سپورٹ کرنے والا اور تھپکی دینے والا دوست نہیں ہوتا۔
رسول اللہ ﷺ اپنے چچا حضرت عباس کے ہمراہ تشریف لائے تاکہ انصار سے اعتماد اور شورٹی حاصل کی جا سکے۔
حضرت عباس نے انصار کو تنبیہ کی کہ محمد ﷺ ابھی اپنی قوم میں محفوظ ہیں، اگر تم پوری ذمہ داری نہیں اٹھاسکتے تو یہیں چھوڑ دو۔وہ کہنے لگے کہ ہم آپ کی شرائط پوری کرنے پر راضی ہیں۔
رسول اللہ ﷺ نے قرآن کی تلاوت اور دعوت کے بعد سب سے پہلی شرط یہ رکھی کہ تم میری ایسی حفاظت کرو گےجیسے اپنی عورتوں اور بچوں کی حفاظت کرتے ہو۔
حضرت براء بن معروررضی اللہ عنہ نے فوراً کہا: اللہ کی قسم! ہم آپ ﷺ کی حفاظت ایسے ہی کریں گے جیسے اپنی عورتوں کی کرتے ہیں، ہم جنگجو لوگ ہیں۔
اس سے معلوم ہوا کہ دین کے کام میں سیکورٹی اور حفاظت کا اہتمام توکل کے خلاف نہیں ہے۔بلکہ یہ ایک اہم دینی کام اور رسول اللہ ﷺ کی سنت ہے۔
#seerat
#seeratunnabi
#seerat_un_nabi
#seeratinurdu
#seeraturrasool
#muftirasheedkhursheed
#muftirasheedofficial
#muftirasheedahmedkhursheed
__
Follow us on Social Media:
Instagram: https://www.instagram.com/
muftirasheedahmedofficial
Youtube: / muftirasheedofficial
Facebook Page: / muftirasheedofficial
Tiktok: / muftirasheedofficial
Whatsapp Channel Link: https://whatsapp.com/channel/0029VaCo...
Pashto Youtube Channel: / @muftirasheedpashtospeeches
Pashto Facebook Page: / muftirasheedpashtospeeches
__
For any querry:
Email: [email protected]
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: