Department Of Khatme مسئلہ ختم نبوت Nabowwat खत्मे नबववत विभाग By Maulana Nadim Sahab Qasmi
Автор: Dawat Media
Загружено: 2024-12-26
Просмотров: 393
Описание:
Department Of Khatme مسئلہ ختم نبوت Nabowwat खत्मे नबववत विभाग By Maulana Nadim Sahab Qasmi (Imam & Khatib Masjid e Taqwa Akola Maharashtra)
رپورٹ ۔۔۔تحفظ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس۔۔ ۔ ۔۔بمقام دارالعلوم آکولہ شاہین پارک آکوٹ فیل۔۔آکولہ۔۔۔ بروز اتوار22ڈسمبر بعد نماز مغرب حضرت اقدس مولانا عبدالجبار صاحب مظاہری مدظلہ العالی کی زیر صدارت ۔بموقع افتتاح شعبۂ تحفظ ختم نبوت و دعوت وارشاد پر کانفرنس کا انعقاد دارالعلوم آکولہ میں عمل میں آیا۔ ۔۔۔ جس میں کثیر تعداد میں علماء کرام و عوام الناس نے شرکت کی تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا اسکے بعد علماء کرام میں سے حافظ صادق شاہ صاحب نے ابتداء گفتگو کی اسی طرح حضرت مولانا طفیل احمد خان صاحب ندوی نے مختصر مگر جامع مؤثراور بصیرت افروز۔۔ موجودہ ابھرتے ہوئے فتنوں اور ان سے بچنے کی تدابیرکے عنوان پر گفتگو فرمائ ۔انکے بعد حضرت مولانا ندیم صاحب قاسمی نے اپنے خطاب میں مسئلہ ختم نبوت کی وضاحت فرمائ ۔بعدہ شیخ الحدیث دارالعلوم حسینیہ۔ حضرت مولانا عبدالواحد صاحب مدظلہ العالی نے خطاب فرمایا۔اسی طرح میر کارواں بانی ومہتمم دارالعلوم آکولہ حضرت مولانامفتی حفیظ صاحب قاسمی مدظلہ العالی نے شعبہ تحفظ ختم نبوت و دعوت وارشاد کاتعارف اور اسکی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ انشاء اللہ ہم اس کام کے لیے دو مبلغین کاتقرر کرینگے تاکہ وہ اس پورے علاقہ کا دورہ کرے اور تحفظ ختم نبوت و دعوت وارشادکے اس اہم کام کو انجام دے۔ صدارتی خطاب استاذالاساتذہ حضرت مولانا عبدالجبار صاحب مظاہری مدظلہ العالی نے فرمایا اور انہی کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔۔پروگرام کی نظامت مولانا سید صداقت علی صاحب ندوی نے فرمائ اظھار تشکر معتمد تعلیمات دارالعلوم آکولہ حضرت مولانا مفتی سعد صاحب قاسمی نے فرمایا۔۔ شرکاء میں آکولہ و اطراف کے علماء کرام میں سے حضرت مولاناداود صاحب مظاہری۔مولانا طاہر صاحب مظاہری۔مفتی واجد صاحب مظاہری۔مولانا عزیز اللہ صاحب بارسی ٹاکلی ۔حافظ صادق شاہ صاحب۔ مولانا عبدالجبار صاحب بلڈھانہ۔مولانا صدرالدین صاحب مہتمم مدرسہ موہالہ۔ مفتی عمیر صاحب مہتمم جامعہ ام الھدیٰ ریل۔ نیز معززین شہر میں سے آکولہ کے ہر دلعزیز آمدار جناب ساجد خان پٹھان صاحب ونقیر پہلوان صاحب عرفان بھائی و عبدالسلام پہلوان صاحب نے شرکت فرمائ۔۔ماشاءاللہ پروگرام کامیاب رہا امید ہے کے اس کےاثرات مفید ودیر پا ثابت ہونگے انشاءاللہ۔۔۔۔ فقط والسلام سید صداقت علی ندوی استاذ دارالعلوم آکولہ
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: