ycliper

Популярное

Музыка Кино и Анимация Автомобили Животные Спорт Путешествия Игры Юмор

Интересные видео

2025 Сериалы Трейлеры Новости Как сделать Видеоуроки Diy своими руками

Топ запросов

смотреть а4 schoolboy runaway турецкий сериал смотреть мультфильмы эдисон
Скачать

Tafseer e Quran DARS NO 12 | Shaikh Aamir Madni Hafizahullah

Автор: Salaf Academy

Загружено: 2024-03-24

Просмотров: 127

Описание: "*شهر رمضان الذي انزل فيه القرآن هدى للناس وبينات من الهدى والفرقان*". [البقرة ١٨٥]

*ترجمہ*: رمضان کا مہینہ وہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو لوگوں کے لیے ہدایت ہے اور جس میں ہدایت کی اور حق وباطل میں تمییز کی نشانیاں ہیں۔

*فوائد*:
١- "أياما معدودات" کی تفسیر۔
٢- قرآن کی ایک آیت کی تفسیر دوسری آیت کرتی ہے۔
٣- *قرآن کی تفسیر قرآن سے، اس بارے میں دو تفسیر بہت مشہور ہوئیں*:
الف- علامہ شنقیطی کی "أضواء البيان في إيضاح القرآن بالقرآن".
ب- فاتح قادیان علامہ امرتسری کی "تفسير القرآن بكلام الرحمن".
٤- "شهر" میں دو قراءت ہیں (رفع، نصب) اور دونوں کی متعدد وجوہات ہیں: (فتح القدیر)
٥- "شهر" واحد ہے، اس کی جمع "أشهر" اور "شهور" ہے اور دونوں جمع قرآن میں مستعمل ہیں۔ (بقرة ١٩٧ وتوبة ٣٦)
٦- سال میں بارہ مہینے ہوتے ہیں۔ (توبة ٣٦ وبخاری ٤٦٦٢ ومسلم ١٦٧٩)
٧- رمضان کا مادہ (حرف اصلی) ہے: رمض، اس کا لغوی معنی ہے: گرم ہونا، جلنا۔‌ لغوی معنی کی دلیل یہ حدیث ہے "صلاة الأوابين حين ترمض الفصال". (مسلم ٧٤٨) یعنی اوابین (اشراق، ضحی، چاشت) کی نماز کا بہتر وقت یہ ہے جب اونٹ کے بچوں کے پیر زمین پر جلنے لگیں۔ اور رمضان کو رمضان اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ یہ گناہوں کو جلاکر خاکستر کردیتا ہے یعنی مٹادیتا ہے۔
٨- رمضان قمری مہینوں میں سے ایک ہے۔
٩- بغیر اضافت کے صرف رمضان کہنا بھی جائز ہے۔ (بخاری ١٨٩٩ ومسلم ١٠٧٩)
١٠- غیر منصرف پر کسرہ نہیں آتا، سوائے دو صورتوں کے:
اول: غیر منصرف جب مضاف ہو، مثال "لقد خلقنا الإنسان في أحسنِ تقويم". (تين ٤)
دوم: غیر منصرف پر جب الف لام داخل ہو، مثال "ولا تباشروهن وأنتم عاكفون في المساجدِ". (بقرة ١٨٧)
١١- ماہ رمضان کی فضیلت۔
١٢- رمضان شہر القرآن (قرآن کا مہینہ) ہے۔
١٣- رمضان میں بکثرت قرآن پڑھنا اور سمجھنا۔ (بخاری ٤٩٩٧ ومسلم ٢٣٠٨)
١٤- قرآن میں تدبر کرنا۔ (نساء ٨٢ ومحمد ٢٤)
١٥- رمضان شهر الصوم (روزہ کا مہینہ) ہے۔
١٦- رمضان کا روزہ اسلام کا اہم رکن ہے۔‌ (بخاری ٨ ومسلم ١٦)
١٧- رمضان کے روزے فرض ہیں۔ (بقرہ ١٨٣)
١٨- رمضان کے روزے کفارہ ہیں۔ (بخاری ١٨٩٥ ومسلم ١٤٤)
١٩- مریض اور مسافر کو رمضان میں روزہ نہ رکھنے اور بعد میں قضاء کرنے کی اجازت ہے۔ (بقرة ١٨٥)
٢٠- "انزال" یکبارگی نزول کو کہتے ہیں، چونکہ رمضان (شب قدر) میں پورا قرآن لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر اتار دیا گیا، پھر حسب ضرورت ٢٣/ سال میں نازل ہوتا رہا۔ (انزال اور تنزیل میں فرق کے لیے سورت قدر کی تفسیر دیکھیں)
٢١- بعض علماء اس بات کے بھی قائل ہیں کہ رمضان میں نزول قرآن کی ابتداء ہوئی۔
٢٢- قرآن کا نزول رات میں ہوا۔
٢٣- قرآن کی فضیلت اور اس کا شرف۔
٢٤- قرآن منزل من اللہ ہے۔
٢٥- قرآن کو لیکر نازل ہونے والا فرشتہ (جبریل) امین ہے۔ (شعراء ١٩٣ وتکویر ٢١)
٢٦- قرآن اللہ کا کلام ہے، مخلوق نہیں ہے۔ (توبہ ٦)
٢٧- قرآن اللہ کے کلام کی حکایت یا تعبیر نہیں ہے، بلکہ اللہ ہی کا کلام ہے۔
٢٨- قرآن جبریل یا رسول کا کلام نہیں ہے۔
٢٩- قرآن شاعر یا ساحر یا کاہن کا کلام نہیں ہے۔ (حاقة ٤١-٤٢)
٣٠- قرآن کو جادو یا انسانی کلام کہنے والے کی اللہ نے سخت سرزنش کی۔ (مدثر ١٦-٣٠)
٣١- رب کے لیے "علو" کا ثبوت، کیونکہ "نزول" اوپر سے نیچے ہوتا ہے۔
٣٢- اللہ اپنی ذات کے اعتبار سے عرش پر مستوی ہے، تاہم اس کا علم ہر چیز کو محیط ہے۔
٣٣- اللہ ہرجگہ حاضر وناظر ہے، یہ عقیدہ کتاب وسنت کے خلاف ہے۔
٣٤- قرآن پوری انسانیت کے لیے "کتاب ہدایت" ہے، مگر اس سے استفادہ مومنین ومتقین ہی کرتے ہیں، اس لیے یہ "هدى للمتقين" ہے۔
٣٥- ہدایت کی دو قسمیں ہیں: ١- ہدایت ارشاد۔ ٢- ہدایت توفیق۔
٣٦- امام ابن قیم نے شفاء العلیل، چودہویں باب میں ہدایت کے چار مراتب بیان کیے ہیں۔
٣٧- قرآن "ذکر" ہے، بلکہ سب سے افضل واعلی ذکر ہے۔ (حجر ٩)
٣٨- قرآن توحید وشرک، ایمان وکفر، سنت وبدعت، حق وباطل، خیر وشر اور نافع وضار کے درمیان "حد فاصل" ہے۔ (فرقان ١)
٣٩- قرآن "برحق" ہے۔ (آل عمران ٣)
٤٠- قرآن میں کذب وباطل کا کوئی تصور نہیں ہے۔ (فصلت ٤٢)
٤١- قرآن اختلاف سے مبرا اور تناقض سے پاک ہے۔ (نساء ٨٢)
٤٢- قرآن گذشتہ کتابوں کی تصدیق کرتا ہے۔ (آل عمران ٣)
٤٣- قرآن گذشتہ کتابوں کا ناسخ ہے۔ (مائدہ ٤٨)
٤٤- قرآن کی تلاوت سے فرشتوں کا نزول ہوتا ہے۔ (إسراء ٧٨ وبخاری ٥٠١٨ ومسلم ٢٦٩٩)
٤٥- قرآن کا ایک حرف پڑھنے پر دس نیکیاں ملتی ہیں۔ (ترمذی ٢٩١٠)
٤٦- قرآن میں قلبی وبدنی دونوں طرح کی بیماریوں سے شفاء ہے۔ (يونس ٥٧ وإسراء ٨٢)
٤٧- قرآن بروز قیامت سفارش کرے گا۔ (مسلم ٨٠٤)
٤٨- قرآن میں کسی طرح کی تبدیلی ممکن نہیں، کیونکہ رب نے اس کے حفاظت کی ذمہ داری لی ہے۔ (حجر ٩)
٤٩- قرآن جیسا کلام لانے سے تمام جن وانس قاصر ہیں۔ (اسراء ٨٨ وهود ١٣ وبقرہ ٢٣ وطور ٣٣-٣٤)

عامر انصاری، ممبرا

Не удается загрузить Youtube-плеер. Проверьте блокировку Youtube в вашей сети.
Повторяем попытку...
Tafseer e Quran DARS NO 12 | Shaikh Aamir Madni Hafizahullah

Поделиться в:

Доступные форматы для скачивания:

Скачать видео

  • Информация по загрузке:

Скачать аудио

Похожие видео

© 2025 ycliper. Все права защищены.



  • Контакты
  • О нас
  • Политика конфиденциальности



Контакты для правообладателей: [email protected]