Maron Tau | Ghulam Ali | Ghazal | Live in Concert
Автор: Husn -E- Ghazal
Загружено: 2022-10-01
Просмотров: 1248
Описание:
غزل گایٔک: غُلام علی
کلام : احمد ندیمؔ قاسمِی
Ghazal Singer: Ghulam Ali
Poet: Ahmad Nadeem Qasmi
Lyrics: Mron Tau Mein
#GhulamAli
#GhulamAliGhazals
#Ghulamalighazalsbestcollection
#Ghazal
#GhulamAliLive
~-~~-~~~-~~-~
Please watch: Ghulam Ali غلام علی "
Channel Link:
/ @husn-e-ghazal
~-~~-~~~-~~-~-
مروں تو میں کسی چہرے میں رنگ بھر جاؤں
ندیمؔ کاش یہی ایک کام کر جاؤں
یہ دشت ترک محبت یہ تیرے قرب کی پیاس
جو اذن ہو تو تری یاد سے گزر جاؤں
مرا وجود مری روح کو پکارتا ہے
تری طرف بھی چلوں تو ٹھہر ٹھہر جاؤں
ترے جمال کا پرتو ہے سب حسینوں پر
کہاں کہاں تجھے ڈھونڈوں کدھر کدھر جاؤں
میں زندہ تھا کہ ترا انتظار ختم نہ ہو
جو تو ملا ہے تو اب سوچتا ہوں مر جاؤں
ترے سوا کوئی شائستہ وفا بھی تو ہو
میں تیرے در سے جو اٹھوں تو کس کے گھر جاؤں
یہ سوچتا ہوں کہ میں بت پرست کیوں نہ ہوا
تجھے قریب جو پاؤں تو خود سے ڈر جاؤں
کسی چمن میں بس اس خوف سے گزر نہ ہوا
کسی کلی پہ نہ بھولے سے پاؤں دھر جاؤں
یہ جی میں آتی ہے تخلیق فن کے لمحوں میں
کہ خون بن کے رگ سنگ میں اتر جاؤں
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: