آج گھر کی بنی ہوئی فالودہ سویاں کے ساتھ ربڑی فالودہ بنانے کی ترکیب جانیے۔ ربڑی فالودہ
Автор: Bushra's cooking 🍳taste you can't replace
Загружено: 2023-04-20
Просмотров: 366
Описание:
آج گھر کی بنی ہوئی فالودہ سویاں کے ساتھ ربڑی فالودہ بنانے کی ترکیب جانیے۔
ربڑی فالودہ
اجزاء:-
ربڑی بنانے کے لیے
دودھ چار پیالی
چینی پانچ کھانے کاچمچ
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
سویاں بنانے کے لیے:-
کارن فلور آدھی پیالی
چینی ایک کھانے کا چمچ
پانی ڈھائی پیالی
پھل حسب پسند
خشک میوہ جات حسبِ ضرورت
تخم ملنگا دو کھانے کے چمچ
لال جیلی آدھا پیکٹ
سبز جیلی آدھا پیکٹ
لال شربت آدھی پیالی
ترکیب:_
ربڑی بنانے کے لیےایک برتن میں چار پیالی دودھ اتنا ابال لیں کہ تین پیالی رہ جائے۔
اب اس میں پانچ کھانے کے چمچ چینی ڈالکر درمیانی آنچ پر بیس منٹ پکائیں
پھر ایک کھانے کا چمچ کارن فلور پانی میں مکس کر کےڈال کر اسے گاڑھا ہونے تک پکائیں۔
دوسرے برتن میں نکال کر ٹھنڈا کریں۔
سویاں بنانے کے لیے
ایک برتن میں آ دھی پیالی کارن فلور ڈیرھ کپ پانی اور ایک کھانے کا چمچ چینی ڈال کر مکس کر کے چولہے پر چڑھا دیں
اور گاڑھا ہونے تک ہلاتے جائیں۔
گاڑھا ہوتے ہی فوراً ہی نکال کر مشین میں ڈالیں پھر برف والے پانی میں نکالتے جائیں
اگر مشین نہیں ہے تو کیچپ کی بوتل میں بھر کے برف والے پانی میں سویاں نکالتے جائیں
اور دس منٹ بعد نکال لیں
لال اور سبز جیلی تیار کریں۔
جیلی، سویوں ،لال شربت اور تخم ملنگا اور اپنی من پسند پھل اور خشک میوہ جات ڈالیں
اور لطف اٹھائیں۔
تخم ملنگا کو بیس سے پچیس منٹ کے لئے بھگو نے کے بعد فالودہ میں ڈالیں۔
نوٹ:-
آپ ربڑی میں پسے یاکٹےہوئے میوہ جات بھی ڈال سکتے ہیں۔
کوشش کریں ربڑی کے لیے تازہ دودھ استعمال کریں۔
چینی اپنی مرضی سے زیادہ بھی کر سکتے ہیں
سویاں بنانے کے لیے مشین نہیں تو آپ زیپ لاک بیگ کٹ لگا کر بنا سکتے ہیں
مگر اس بات کا خیال رہے کہ رومال یا اوون کے دستانے استعمال کریں تاکہ ہاتھ جلے نہیں
فالودہ جس قدر ٹھنڈا ہوگا اتنا ہی مزیدار ہو گا
#cooking #faloda
Повторяем попытку...

Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: