Asad Ali Memon Appointed Brand Ambassador of Karachi Traffic Police by DIG Traffic Karachi
Автор: Karachi traffic police
Загружено: 2026-02-17
Просмотров: 103
Описание:
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی جانب سے ایک اہم اور قابلِ ستائش اقدام کے تحت سندھ کے پہلے کوہ پیما اسد علی میمن کو کراچی ٹریفک پولیس کا ایمبیسڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈی ائی جی ٹریفک نے کہا کہ اسد علی میمن نے دنیا کی بلند و بالا چوٹیوں کو سر کر کے نہ صرف سندھ بلکہ پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ ان کی کامیابیاں نوجوان نسل کے لیے عزم، حوصلے اور محنت کی روشن مثال ہیں۔
بطور ایمبیسڈر وہ کراچی ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر شہر بھر میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم میں فعال کردار ادا کریں گے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں میں روڈ سیفٹی، ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کے شعور کو فروغ دینا ہے تاکہ کراچی کو ایک محفوظ اور منظم ٹریفک سسٹم کی طرف گامزن کیا جا سکے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سول سوسائٹی، نوجوانوں اور نمایاں شخصیات کے تعاون سے ٹریفک آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
اپ کے سفر میں ہم سفر ترجمان کراچی ٹریفک پولیس
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: