Hilal e Eid (Ghurra e Shawwal) - Allama Iqbal Poetry with Lyrics & Meanings
Автор: Agla Warqa
Загружено: 2026-03-18
Просмотров: 56
Описание:
Hilal e Eid (Ghurra e Shawwal) - Allama Iqbal Poetry with Lyrics & Explanationas and Meanings
عید کا چاند صرف خوشی کا پیغام ہی نہیں بلکہ ایک بیدار قوم کے لیے پیغامِ عمل بھی ہے۔ اس ویڈیو میں پیشِ خدمت ہے حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی شاہکار نظم "غرہ شوال" (جسے ہلالِ عید بھی کہا جاتا ہے)۔ یہ نظم اقبال کی مشہور کتاب "بانگِ درا" کا حصہ ہے۔
[What's in this video?]
اس نظم میں اقبال نے ہلالِ عید (عید کے چاند) کو مخاطب کر کے مسلمانوں کی ماضی کی عظمت، ان کے عروج و زوال اور پھر سے بیدار ہونے کا درس دیا ہے۔ اقبال کا کلام محض شاعری نہیں بلکہ شعور کی ایک لہر ہے۔
[Key Themes]
• ہلالِ عید کی علامتی اہمیت۔
• امتِ مسلمہ کا شاندار ماضی اور موجودہ صورتحال۔
• اسلامی اقدار اور خودی کا پیغام۔
[Lyrics]
غرہء شوال! اے نور نگاہ روزہ دار
آ کہ تھے تيرے ليے مسلم سراپا انتظار
تيري پيشاني پہ تحرير پيام عيد ہے
شام تيري کيا ہے ، صبح عيش کي تميد ہے
سرگزشت ملت بيضا کا تو آئينہ ہے
اے مہ نو! ہم کو تجھ سے الفت ديرينہ ہے
جس علم کے سائے ميں تيغ آزما ہوتے تھے ہم
دشمنوں کے خون سے رنگيں قبا ہوتے تھے ہم
تيري قسمت ميں ہم آغوشي اسي رايت کي ہے
حسن روز افزوں سے تيرے آبرو ملت کي ہے
آشنا پرور ہے قوم اپني ، وفا آئيں ترا
ہے محبت خيز يہ پيراہن سيميں ترا
اوج گردوں سے ذرا دنيا کي بستي ديکھ لے
اپني رفعت سے ہمارے گھر کي پستي ديکھ لے !
قافلے ديکھ اور ان کي برق رفتاري بھي ديکھ
رہر و درماندہ کي منزل سے بيزاري بھي ديکھ
ديکھ کر تجھ کو افق پر ہم لٹاتے تھے گہر
اے تہي ساغر! ہماري آج ناداري بھي ديکھ
فرقہ آرائي کي زنجيروں ميں ہيں مسلم اسير
اپني آزادي بھي ديکھ ، ان کي گرفتاري بھي ديکھ
ديکھ مسجد ميں شکست رشتہ تسبيح شيخ
بت کدے ميں برہمن کي پختہ زناري بھي ديکھ
کافروں کي مسلم آئيني کا بھي نظارہ کر
اور اپنے مسلموں کي مسلم آزاري بھي ديکھ
بارش سنگ حوادث کا تماشائي بھي ہو
امت مرحوم کي آئينہ ديواري بھي ديکھ
ہاں ، تملق پيشگي ديکھ آبرو والوں کي تو
اور جو بے آبرو تھے ، ان کي خود داري بھي ديکھ
جس کو ہم نے آشنا لطف تکلم سے کيا
اس حريف بے زباں کي گرم گفتاري بھي ديکھ
ساز عشرت کي صدا مغرب کے ايوانوں ميں سن
اور ايراں ميں ذرا ماتم کي تياري بھي ديکھ
چاک کر دي ترک ناداں نے خلافت کي قبا
سادگي مسلم کي ديکھ ، اوروں کي عياري بھي ديکھ
صورت آئينہ سب کچھ ديکھ اور خاموش رہ
شورش امروز ميں محو سرود دوش رہ
Primary Keywords:
Allama Iqbal Poetry, Hilal e Eid Allama Iqbal, Ghurra e Shawwal, Bang e Dra, Urdu Poetry, Eid Moon Poetry in Urdu, Iqbal Poetry on Eid.
Allama Iqbal poetry with Urdu lyrics, Best Urdu Nazam for Eid, Islamic Poetry by Iqbal, Hilal e Eid explanation, علامہ اقبال کی شاعری، غرہ شوال، ہلالِ عید۔
#aglawarqa
#AllamaIqbal #UrduPoetry #Eid2026 #HilalEEid #BangeDra #Iqbaliyat #UrduLiterature #GhurraEShawwal #EidMoon #PoetryStatus
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: