Orphans in Need Expands Mission in Pakistan, Adding Support for 2,000 More Orphan Children
Автор: ISLAMABAD TODAY
Загружено: 2026-01-23
Просмотров: 18
Описание:
اسلام آباد(اسلام اباد ٹوڈے رپورٹ) دنیا کے چودہ ممالک میں ایک لاکھ بیس ہزار یتیم بچوں کی کفالت کیلئے کام کرنے والی برطانوی فلاحی تنظیم آرفن ان نیڈ(orphans in need)پاکستان میں اپنے مشن کو بڑھاتے ہوئےاس میں دو ہزار بچوں کامزید اضافہ کریگی جس سے دس ہزارخاندانوں کو فائدہ پہنچے گا، اس بات کا اعلان برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران حسین نے اپنے دیگر ساتھیوں فنڈ تنظیم کے ہیڈ آف ریزنگ الطاف حسین اور کمیونٹی فنڈ ریزنگ کوآرڈینیٹر(بریڈ فورڈ)مزمل خان کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انکا مزید کہنا تھا کہ یہ پروگرام بہاولپور، راولپنڈی اسلام آباد، مانسہرہ، مردان، مالاکنڈ، مظفرآباد، باغ، میرپورکے غریب اوریتیم اور نادار لوگوں کیلئے ہے، اس پروگرام سے بیواؤں اور یتیم بچوں کیلئے گھروں ، صحت اور تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا،اس وقت پاکستان میں تنظیم چودہ ہزار لوگوں کی کفالت کر رہی ہے،ونٹراسکیم کے تحت غریب ا ور نادار لوگوں کو رمضان سے پہلے فوڈ اور ونٹر پیکس تقسیم کئے جائینگے تاکہ وہ رمضان کے مقدس مہینے میں سکون کیساتھ عبادت کر سکیں،یہ ایسا فلاحی پروگرام ہے جس سے یتیم ،لاچاربیواؤں اور نادار خواتین کی مدد کی جائیگی،اس پروگرام کے تحت ایک سو سے زائد بچے تعیم مکمل کرنے کے بعد ڈاکٹرز، وکلاء اور ٹیچرز کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں،یہ تنظیم ایشیا، افریقہ اور مڈل ایسٹ کے چودہ ممالک میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے،اس وقت یہ تنظیم گیارہ سو آرفن بچوں کوماہانہ تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور غذائیت کے حوالےسےا مداد فراہم کر رہی ہے،اس ماہانہ امداد کے ذریعے چیرٹی کمزور بچوں کو ضروری خدمات کی رسائی کے قابل بناتی ہے جو انکی نشوونماءتندرستگی اور طویل مدتی معاون ہوتی ہیں۔
#everyone #everyonengo #highlights #islamabadtoday #azadkashmirnews #islamabad #karachinews #mardan #bahwalpur #Muzafferabad #Bagh #Faisal@orphansinneed #orphanInNeed #pakistan #uk #mirpurazadkashmir #ImranHussainMPparlimentBradford #houseofcommons #london
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: