Imad Kasir | Tabinda Farrukh | Bushra Farrukh | Shahid Iqbal |Jashn e Mola Ali A.S.| Karvaan-e-Hawwa
Автор: Imad's odyssey
Загружено: 2026-01-11
Просмотров: 33
Описание:
محفل منقبت بسلسہ جشن ولادت مولود کعبہ امیر المومنین مولائے کائنات علی ابن ابی طالب علیہ السلام
زیر اہتمام کاروان حوا لڑیری فورم (اسلام آباد چیپٹر)
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد میں 2 جنوری 2026 کی سہ پہر ایک پروقار محفل منقبت بسلسہ جشن ولادت مولود کعبہ امیر المومنین مولائے کائنات علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا انعقاد زیر اہتمام زیر اہتمام کاروان حوا لڑیری فورم (اسلام آباد چیپٹر) کیا گیا۔
محفل منقبت کی صدارت پروفیسر جلیل عالی نے فرمائی۔ مہمانان خصوصی جناب منظر نقوی اور محترمہ بشریٰ فرخ جب کہ مہمانان اعزاز جناب اختر عثمان اور محترمہ عابدہ تقی تھے۔
نظامت کے فرائض عماد قاصر نے انجام دیے۔تقریب کے آغاز میں تابندہ فرخ نے ایک منقبت پیش کی۔ جن شعرائے کرام نے مناقب ہیش کیں ان میں وفا چشتی، علی کمیل قزلباش، خرم خلیق، خالد مصطفیٰ، شمشاد نازلی، شہاب صفدر، شاہد زمان، علی عارف نقوی، نیئر سرحدی، جنید آذر، مظہر عباس رضوی، مظہر اقبال، شمشیر حیدر ، فرح رضوی، نرگس جہانزیب، منیر فیاض، شاہد اقبال شمسہ نورین عابدہ تقی بشریٰ فرخ اور جلیل عالی شامل تھے۔
کاروانِ حو٘ا لٹریری فورم خیبر پختونخوا کی بانی اور چیر پرسن بشریٰ فرخ نے کاروانِ حو٘ا کی دس سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالی اور اس تنظیم کی شاخ اسلام آباد میں قائم ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاروانِ حو٘ا کا پہلا پروگرام مولائے کائنات حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے حوالے سے منعقد ہو رہا ہے اور یہ ایک خوش آئند بات ہے
محترمہ سلمی قاصر پریذیڈنٹ کاروان حوا لٹریری فورم(اسلام آباد چیپٹر) نے فورم کی اولین تقریب کے شاندار انعقاد پر تمام حاضرین اور اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد کیک کاٹا گیا اور کاروانِ حوا لٹریری فورم کی طرف سے صدر محفل اور سینئر شعراء کو میڈل پیش کیے گئے۔ صدر محفل جناب جلیل عالی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بشریٰ فرخ سلمی قاصر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا ۔محفل منقبت میں باذوق حاضرین بھی اچھی تعداد میں شامل ہوئے اور الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندے بھی اس پروقار تقریب کی کوریج کے لیے موجود رہے۔
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: