Exploring Baboon Meadows : The Untouched Beauty of Kashmir
Автор: MD MUGHAL Vlogs
Загружено: 2025-10-18
Просмотров: 218
Описание:
#MDMughalVlogs #Visit_Kashmir #visitpakistan
Exploring Baboon Meadows The Untouched Beauty of Kashmir
Baboon Valley Azad Kashmir, also known as Baboon Top, is located in the Neelum Valley of Azad Kashmir at an elevation of approximately 12,700 feet above sea level. This high altitude contributes to its lush green meadows, snow-capped peaks, and untouched natural Beauty.
A Complete Travel Guide to Baboon Meadows, Neelum Valley, Kashmir
Why Baboon Meadows Should Be Your Next Destination in Neelum Valley
Discover the Hidden Paradise: Baboon Meadows in Kashmir’s Neelum Valley
How to Reach Baboon Meadows – A Scenic Gem of Neelum Valley
Top Things to Do in Baboon Meadows, Neelum Valley, Kashmir
My Journey to Baboon Meadows – A Travel Story from Neelum Valley
Exploring Baboon Meadows: The Untouched Beauty of Kashmir
Best Time to Visit Baboon Meadows in Neelum Valley (With Travel Tips)
What to Pack for Your Baboon Meadows Trip in Neelum Valley
From Muzaffarabad to Baboon Meadows: A Breathtaking Road Trip Through Kashmir
ٓآج کا ہمارا سفر کُٹن سے بابون کی طرف ہے ابھی ہم جاگراں روڈپر چل رہے ہیں۔
یہ شمکولی کی روڈ ہے۔کچھ عرصہ قبل یہاں سے گاڑی کو گزارنا انتہائی مشکل تھا بہت خطرناک روڈ ہوا کرتی تھی۔
جاگراں گوریال پہنچ چکے ہیں
یہاں سے بابون کا سفر شروع ہوتا ہے۔ یہاں سے آگے جیپ پر سفر کریں گے
یہ سفر ایڈونچر سے بھر پور ہو گا۔
یہ ویلی ابھی ایکسپلور نہیں ہوئی اس لیے یہاں روڈ کنڈیشن ٹھیک نہیں تھی ابھی کافی بہتر ہے
اور بابون تک روڈ پہنچ چکی ہے اس سے قبل جاگراں سے آگے پیدل سفر طے کر کے جانا پڑتا تھا۔
اب یہاں سے آگے ہمارا سارا سفر کچے ٹریک پر ہو گا۔
لیکن نظاروں سے بھری یہ وادی جاگراں کا علاقہ ڈبے کا گاوں ہے جو دل مو لینے والا نظارہ پیش کر رہا ہے۔
فور بائی فور کے علاوہ یہاں کوئی گاڑی نہیں جا سکتی
اور اس کے لیے بھی تجربہ کار ڈرائیور کی ضرورت ہوتی ہے
یہ روڈ کافی تنگ ہے لیکن لوکل ڈرائیور کی مہارت اور روزانہ کا تجربے سے فائدہ اُٹھا نا چائیے
اور خود فو ر بائی فور ہوتے ہوئے بھی خطرہ مول نہیں لینا چائیے
قدرتی نظاروں نے خوش آمدید کہنا شروع کر دیا ہے۔
بابون ویلی نیلم ویلی کا ایک حسین مقام ہے
اس کا دوسرا راستہ کیرن یا اپر نیلم سے بھی جاتا ہے جو تین سے چار گھنٹے سفر طے کرنے کے بعد بھی یہاں پہنچا جا سکتا ہے۔
یہ راستہ کُٹن سے بابون تک ڈھائی گھنٹے میں پہنچا جا سکتا ہے۔
بابون ویلی کا وزٹ کرنا ہو تو جون سے لے کر اکتوبر تک ہی ممکن ہے۔
اکتوبر کے بعد سردی شروع ہو جاتی ہے برف باری کی وجہ سے راستے بھی بند ہو جاتے ہیں۔
یہ وادی نیلم کے دیگر سیاحتی مقام کی طرح زیادہ رش والی جگہ نہیں ہے۔
لیکن یہ قدرتی حُسن سے مالا مال ایک شاندار مقام ہے۔
یہ سطح سمندر سے تقریباً بارہ ہزار سات سو فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔
ایڈونچر ز کے شوقین افراد کے لیے یہ وادی ایڈونچرز سے بھر ی پڑی ہے
سر سبز گاس کے میدان جشمے برف سے ڈھکی پہاڑیاں، چوٹیاں اور گلیشئیر سیاحوں کی دلچسپی کے لیے موجود ہیں
سفر کے دوران بابون ٹاپ کی چوٹی کے نظارے اور سر سبز وادی کے بیچو بیچ بل کھاتا روڈ انتہائی خوبصورت نظارہ پیش کرتا ہے
یہاں کُلیاں بہک جو کچے مٹی کے بنے گھر ساتھ میں جاگراں ویلی کا نظارہ سفر کا مزہ دوبالا کر رہا ہے
یہ وادی حقیقت میں بھی خواب کی کیفیت بیان کرتی ہے۔
جوں جو ں ہمارا سفر منزل قریب پہنچ رہاہے یہاں بادل ہمارا استقبال کر رہے ہیں
ویسے تو یہ وادی ایک غیر معروف مقام ہے لیکن مستقبل میں یہ وادی میں سیاحوں کے لیے بہترین مقام کہلائے گئی
سڑک نا ہموار اور تنگ ہے۔بارش کی وجہ سے یہ راستہ پتھریلہ اور کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔
بابون ویلی سیاحوں کے لیے کسی جنت سے کم نہیں
بابون ویلی کا مقام اور یہاں پھیلا ہوا سر سبز میدان یہاں آنے والوں کے لیے پاوں کی زنجیر بن جاتا ہے۔
جو یہاں آتا ہے اس کو واپس جانے کا دل نہیں کرتا
یہاں کھانے پینے کے لیے بھی اچھا انتظام موجود ہے
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: