Uneven Maize Plants – Best Solutions for Autumn Maize || Pak Agriculture
Автор: Pak Agriculture
Загружено: 2025-08-27
Просмотров: 906
Описание:
مکئی کے پودے چھوٹے بڑے ہونے کی وجوہات:
1. بیج کا غیر یکنواخت ہونا (Hybrid بیج نہ ہو یا ملاوٹ ہو)
2. زمین کی تیاری اچھی نہ ہونا (کچھ جگہ نرم، کچھ سخت)
3. بیج کی گہری یا ہلکی بوائی
4. پانی یا کھاد کی غیر یکنواخت فراہمی
5. کیڑوں یا بیماریوں کا حملہ
6. روشنی کی کمی (گنجان کاشت)
✅ یکساں فصل کے لیے تدابیر:
1. اچھی زمین کی تیاری
زمین اچھی طرح تیار کریں تاکہ مٹی نرم اور یکساں ہو۔
ہل چلانے اور روٹاویٹر کے بعد زمین ہموار کریں
2. معیاری بیج کا انتخاب
صرف رجسٹرڈ کمپنی کا ہائبرڈ بیج استعمال کریں۔
بیج کا سائز اور معیار ایک جیسا ہونا چاہیے۔
3. بیج کی یکساں بوائی
ایک ہی گہرائی (ڈیڑھ سے ڈھائی انچ) پر بوائی کریں
پودے سے پودے کا فاصلہ برابر رکھیں (تقریباً 8–10 انچ، قطاروں میں 2.5 فٹ)۔
4. پانی اور کھاد کی یکساں تقسیم
کھیت کو ہموار کریں تاکہ پانی ہر جگہ برابر پہنچے۔
کھادیں (یوریا، DAP، پوٹاش) برابر تقسیم کریں، ایک جگہ زیادہ اور دوسری جگہ کم نہ ڈالیں۔
5. ابتدائی خوراک پر توجہ
بیج کے ساتھ زنک + فاسفورس ضرور دیں تاکہ پودے شروع سے مضبوط ہوں۔
ابتدائی 25 دن میں نائٹروجن (یوریا) وقت پر ڈالنا بہت ضروری ہے۔
6. کیڑوں اور بیماریوں کا کنٹرول
جڑ کا کیڑا، تنے کا بورا یا تھرپس جیسے کیڑوں پر نظر رکھیں۔
شروع میں ہی سپرے کر کے پودے کو محفوظ رکھیں
7. اضافی تدبیر (Bio-Stimulants / Amino Acids)
اگر چھوٹے بڑے پودے نظر آ جائیں تو امائنو ایسڈ یا فولیر اسپرے (Micronutrients) استعمال کریں۔
اس سے چھوٹے پودے تیزی سے بڑے ہو کر باقی فصل کے برابر آ جاتے ہیں۔
#maize
#pakagriculture
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: