Quotes of Ibne Safi | Tabassum Hijazi | ابن صفی کے اقتباس | تبسم حجازی | इब्ने सफ़ी | तबस्सुम Part-4
Автор: Ibne Safi Fans Club
Загружено: 2019-03-16
Просмотров: 229
Описание:
اس بار کے پانچ اقتباس پیش ہیں محترمہ تبسم حجازی صاحبہ کی آواز میں، تبسم صاحبہ کا ابن صفی سے رشتہ بہت بچپن سے ہے، اس حوالے سے وہ دی گریٹ ابن صفی فینز کلب کا بہت عرصے سے حصہ ہیں۔ ان کی اردو اور بولنے کا لہجہ آج بھی ویسا ہی جیسا کہ ابتداء میں تھا۔ حالانکہ وہ کافی عرصے سے امریکہ میں مقیم ہیں۔
ان کی ابن صفی سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ گروپ پر ابن صفی کے ناولوں پر ان کے اکثر و بیشتر تبصرے پڑھنے کو ملتے رہتے ہیں، ابن صفی کے ناولوں میں سیاسی و سماجی پہلوؤں پر ان کی خاصی گہری نظر ہے، گزشتہ دو برسوں سے انھوں نے ابن صفی ایک عہد ایک رجحان سلسلہ میں حصہ لینے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہے، امید ہے آئندہ بھی وہ ایسے ہی اپنے قلم کا جادو جگاتی رہیں گی۔
پیش کردہ اقتباس ابن صفی کے مختلف ناولوں سے اخذ شدہ ہیں۔ یہ تبسم صاحبہ کی پہلی ریکارڈنگ ہے جو اس چینل پر پیش کی جارہی ہے، انھوں نے آئندہ بھی اقتباس اور دیگر چیزیں ریکارڈ کرکے دینے کے لیے کہا ہے، امید ہے مداحانِ ابن صفی کو یہ اقتباس پسند آئیں گے۔
ابن صفی پر دیگر تحریریں پڑھنے کے لیے ہمارے فیس بک گروپ پر تشریف لائیں۔
گروپ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
The Great Ibn e Safi Fans Club
https://mbasic.facebook.com/groups/85...
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: