Iqbal Academy: Aspire College Chunian: Int'l Seminar: Iqbal's Thought in West: Dr. Taqi Abdi
Автор: Allama Iqbal
Загружено: 2026-01-15
Просмотров: 25
Описание:
بین الاقوامی سیمینار:’’مغرب میں فکر اقبال کی اہمیت وضرورت‘‘
اقبال اکادمی پاکستان کے زیراہتمام ۹؍دسمبر ۲۰۲۵ء کو ’’مغرب میں فکر اقبال کی اہمیت وضرورت‘‘کے عنوان سے اسپائر کالج چونیاں میں بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت معروف محقق و مصنف ڈاکٹر سمیع اللہ ملک نے کی۔ مہمان خصوصی معروف ادیب و ماہر اقبالیات ڈاکٹر سید تقی عابدی تھے۔ ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کلمات تشکر پیش کیے۔ پرنسپل اسپائرکالج چونیاں ڈاکٹر غلام حسین نے مہمانان گرامی کا استقبال کیا۔
ڈاکٹر سمیع اللہ ملک نے اپنے خطاب میں علامہ اقبال کی فکری وسعت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اقبال کا پیغام آفاقی ہے۔ مغرب جہاں مادی ترقی کی انتہا کو پہنچ چکا ہے، وہاں روحانی اور اخلاقی خلاء کو پُر کرنے کے لیے فکرِ اقبال کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اقبال کے تصورِ خودی میں مغرب کے مسائل کا حل موجود ہے۔
ڈاکٹر سید تقی عابدی نے اقبالیات کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ علامہ اقبال نے نہ صرف مسلمانوں کو بیدار کیا بلکہ مغربی تہذیب کے مضمرات کو بھی پیشگی پہچان لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا میں اقبال کی شاعری اور فلسفے کا مطالعہ فروغ پا رہا ہے کیونکہ وہاں کے دانشور اب محسوس کر رہے ہیں کہ صرف مادہ پرستی انسانیت کو مکمل خوشی نہیں دے سکتی۔
پرنسپل اسپائر کالج چونیاں، ڈاکٹر غلام حسین نے سیمینار کے انعقاد کو کالج کے طلباء کے لیے ایک اہم فکری موقع قرار دیا اور کہا کہ نوجوان نسل کو اقبال کے فلسفے سے جوڑنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔
تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے تمام شرکا اور کالج انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقبال اکادمی کا مقصد قومی و بین الاقوامی سطح پر نسل نو کو اقبال کے افکار سے روشناس کرانا ہے۔ جس کے لیے اکادمی ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ سیمینار میں اساتذہ، طلباء و طالبات اور علمی و ادبی حلقوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
This is a part of outreach activities organized by the Academy, under the supervision of Prof. Dr. Abdul Rauf Rafiqui, Director Iqbal Academy Pakistan
Our Official Websites
https://www.allamaiqbal.com
https://www.iqbalcyberlibrary.com
http://www.iap.gov.pk
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: