Hafiz Ammar-Full HD Mashallah
Автор: Naat e noor
Загружено: 2026-01-08
Просмотров: 128
Описание:
Best Naat 2026
Title: Aqa Ki Midhat (آقا کی مدحت)
Artist: Hafiz Ammar
Lyrics Director : Hafiz Ammar
Video: Hafiz Ammar
Producer: Hafiz Ammar
Product: Hafiz Ammar
lyrics:
اور کیا اب چاہیے مجھ کو سعادت کے لیے
چن لیا رب نے مجھے آقا کی مدحت کے لیے
دشمنان مصطفی نے بھی کہا صادق انہیں
رب نے دی کیسی دلیل ان کی صداقت کے لیے
ان دعاؤں کی بدولت چین سے سوتے ہیں ہم
آپ نے جو رات دن مانگی ہیں امت کے لیے
وادئ طائف کے پتھر دے رہے ہیں یہ صدا
آئے تھے آقا یہاں تقسیم رحمت کے لیے
خاتم کل انبیاء کے بعد اس دنیا میں اب
سر نہیں لائق کوئی تاج نبوت کے لیے
رات دن بھیجیں درود آقائے عالی شان پر
کار آمد ہے یہ نسخہ ہر مصیبت کے لیے
قیمت عشق نبی حبشی سے جاکر پوچھیے!
کتنے دکھ جھیلے ہیں اظہار محبت کے لیے
یوں ہی جنت کا پتہ مل جائے یہ ممکن نہیں
راہ سنت لازمی ہے راہ جنت کے لیے
اے ضیاء! منہ موڑتے ہوں ان کے ارشادات سے
حشر میں کس منہ سے جاو گے شفاعت کے لیے
(شاعر: خرم فاروق ضیاء)
#naat
#Hafiz Ammar
#viral
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: