ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے آج SSU ہیڈکوارٹر میں PERCMC کا دورہ کیا۔
Автор: SSU Sindh Police
Загружено: 2020-04-03
Просмотров: 2597
Описание:
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے آج اسپیشل سیکورٹی یونٹ (SSU) ہیڈکوارٹر میں پولیس ایمرجنسی رسپانس کرائسس مینجمنٹ سینٹر کا دورہ کیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کی اسپیشل سیکورٹی یونٹ(SSU) ہیڈکوارٹر آمد پر ڈی آئی جی سیکورٹی آپریشنز مقصود میمن کے ہمراہ، کمانڈنٹ ایس ایس یو ایس پی غلام مرتضیٰ تبسّم، ایس پی عبداللہ میمن، ایس پی عرفان مختار بھٹو نے استقبال کیا اور اس موقع پر ایس ایس یو کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی۔
ڈی آئی جی سیکورٹی آپریشنز مقصود میمن نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ایس ایس یو کی پولیس ایمرجنسی رسپانس کرائسس مینجمنٹ کے اغراضِ ومقاصد و اور ایمرجنسی کی صورت میں یونٹ کےکئے جانے والے ایکشن کی بابت بریفنگ دی۔
غلام نبی میمن نے ایمرجنسی رسپانس کرائسس مینجمنٹ سینٹر کے افسران و ملازمان سے اپنے خطاب میں انکو درپیش مسائل کے بارے میں معلوم کیا مزید انکی پیشہ وارانا کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریف کی اور کہا کہ میری خواہش ہے کہ تمام پولیس کی کارکردگی اسپیشل سیکورٹی یونٹ (SSU) کی طرح پرفیکٹ ہو۔
تَرجُمان کراچی پُولیس۔
#SSU #Commando #SecurityDivision #DIG #MaqsoodAhmad #SWAT #AdditionlInspectorGeneral
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: