زمانہ اپنی اصلی قدیم ہیت پر گھوم کر واپس اگیا ہے صحیح بخاری حدیث نمبر 7447
Автор: احادیث نبوی صلی الله علیہ وآلہ وسلم
Загружено: 2024-07-05
Просмотров: 4
Описание: ہم نے عرض کیا کیوں نہیں ۔ پھر فرمایا یہ کون سا دن ہے ؟ ہم نے عرض کیا اللہ اور اس کے رسول کو زیادہ علم ہے ۔ پھر آپ خاموش ہو گئے ۔ ہم نے سمجھا کہ آپ اس کا کوئی اور نام رکھیں گے لیکن آپ نے فرمایا کیا یہ یوم النحر ( قربانی کا دن ) نہیں ہے ؟ ہم نے کہا کیوں نہیں پھر فرمایا کہ پھر تمہارا خون اور تمہارے اموال ۔ محمد نے بیان کیا کہ مجھے خیال ہے کہ یہ بھی کہا کہ اور تمہاری عزت تم پر اسی طرح حرمت والے ہیں جیسے تمہارے اس دن کی حرمت تمہارے اس شہر اور اس مہینے میں ہے اور عنقریب تم اپنے رب سے ملو گے اور وہ تمہارے اعمال کے متعلق تم سے سوال کرے گا ۔ آگاہ ہو جاؤ کہ میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا کہ ایک دوسرے کو قتل کرنے لگو ۔ آگاہ ہو جاؤ ! جو موجود ہیں وہ غیر حاضروں کو میری یہ بات پہنچا دیں ۔ شاید کوئی جسے بات پہنچائی گئی ہو وہ یہاں سننے والے سے زیادہ محفوظ رکھنے والا ہو ۔ چنانچہ محمد بن سیرین جب اس کا ذکر کرتے تو کہتے کہ آنحضرت ﷺ نے سچ فرمایا ۔ پھر آپ نے فرمایا ، ہاں کیا میں نے پہنچا دیا ؟ ہاں ! کیا میں نے پہنچا دیا ؟
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: