Skardu 13 Rajab 2026
Автор: IMPERIAL PRODUCTION GILGIT BALTISTAN
Загружено: 2026-01-03
Просмотров: 5086
Описание:
#islamicvideo #13rajab #nature #ankurmonuflute #travel #mountains #love #swat
جشن مولود کعبہ کے موقع پر سکردو میں ایک عظیم الشان اور روح پرور جلوس نکالا گیا۔ شدید سردی کے باوجود عوام کی بڑی تعداد نے اس جلوس میں شرکت کی اور حضرت امام علی ابن ابی طالب کی شان میں منقبت اور نعرے پیش کیے۔
اس عظیم الشان جلوس میں بین المسالک ہم اہنگی کا شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا، جہاں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے یکجہتی اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔ ہزاروں افراد پر مشتمل یہ جلوس دینی عقیدت، اتحاد اور محبت کی روشن مثال بن کر سامنے آیا۔
جشن مولود کعبہ کی تیاریوں کے سلسلے میں پورے سکردو شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا۔ جلوس کے مقررہ راستوں کے علاوہ شہر کے تمام اہم چوک اور چوراہوں کو جھنڈیوں، بینرز اور روشنیوں سے آراستہ کیا گیا، جس سے شہر کا ماحول جشن کا منظر پیش کرتا رہا۔
شرکا کا کہنا تھا کہ حضرت علی کی تعلیمات عدل، انصاف، صبر اور انسانیت کا پیغام ہیں، جو آج بھی معاشرے کو جوڑنے اور مضبوط بنانے کی بنیاد فراہم کرتی ہیں۔
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: