Sahifa e Kamila, Dua No 12
Автор: Haqiqi Islam 360
Загружено: 2026-02-25
Просмотров: 35
Описание:
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
صحیفہ کاملہ
” وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ ۚ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ “ (غافر: 60)
” اور تمہارا پروردگار کہتا ہے کہ تم مجھ سے دعا کرو، میں تمہاری دعا قبول کروں گا اور جو لوگ میری (اس) عبادت سے تَکَبُّر کرتے ہیں وہ عنقریب ذلیل و خوار ہو کر جہنم میں داخل ہوں گے “ (غافر: 60)
سلامٌ علیکم! اسلام ہی ایسا دین ہے جو خدا کے نزدیک سچا و خالص اور قابل قبول دین ہے اور دعا مومن کا اسلحہ اور عبادت کا مغز ہے اور اگرہماری دعا و پکار نہ ہو تو پروردگار ہماری کوئی پرواہ نہ کرے (الفرقان:77)۔ اور امام زین العابدین ؑ کی قیمتی دعائیں نہ صرف خدا سے مانگنے کا سلیقہ و طریقہ بتاتی ہیں بلکہ الہٰی معارف و حقائق کا خزانہ ، دعاؤں کے الفاظ ِندا اللہ کی عظمت اور تقدیس کے آیئنہ دار ، دعاؤں کے الفاظ ِندا اللہ کی عظمت اور تقدیس کے آیئنہ دار، تہذیب ِ نفس ، پاکیزگی ءکردار ، تعمیر ِاخلاق ، تشکیل ِسیرت کا ذریعہ ہیں، البتہ دعا کے مطالب پر غور، طلب میں تڑپ ، دل میں قصد ضروری ۔لہذا دعا کی اہمیت کے پیش نظر ہم نے سعی و کوشش کی ہے کہ صحیفہ کاملہ کےعبادتی و معنوی پہلو کاجامع خلاصہ نِکات کی صورت میں جو ہر عام و خواص کے لیے مفید ہو ، پیش کیا جائے۔
چونکہ میڈیا کی یلغار اور شیطانی چال بہت سخت و پیچیدہ ہیں اور مختلف انواع و اقسام اور مخلوط (مؑعتبر و ضعیف) معلومات کے گرم بازار میں اصل حقائق کا ڈھونڈنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے اس لیےضرورت اور سخت ضرورت اس امر کی تھی کہ ایک ایسا پلیٹ فارم اورفورم مہیا کیا جائے جہاں صحیفہ کاملہ کا جامع خلاصہ ، وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ، ہر فرد و معاشرہ کی تربیتی و عملی ضرورت کو مد نظر رکھ کر مختصر نکات کی صورت میں امام سجاد ؑ کی دعاؤں کے مطابق پیش کیاجائے جو کہ ایک عام و سادہ مسلمان سے لے کر ایک سکالر و مفتی تک سب کی بنیادی ضرورت پر مشتمل ہو۔ اس لیے اس ضرورت کے تحت کوشش کی جارہی ہے کہ صحیفہ کاملہ کےعبادتی وروحانی و عرفانی پہلو کو نکات کی صورت میں مختصر مگر جامع پرزنٹیشن کے طرز اسلوب پر پیش کیا جائے۔
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: