Zaroorat Kya Hai? || Bilkul Naya Shahkaar Kalam || Poetry by Falak Zehra Rizvi
Автор: Falak Zehra Rizvi
Загружено: 2024-06-26
Просмотров: 13894
Описание:
Poetry: Falak Zehra Rizvi
LYRICS:
منتخب کردہ خدا کے ہیں سہارے 14
ہمکو بیکار سہاروں کی ضرورت کیا ہے
تجھ میں جرآت تھی تو کر دیتا محمد(ص) سے سوال
علی(ع) کو مولا بنانے کی ضرورت کیا ہے
جن کے اجداد کو مارا علی(ع) نے چن چن کے
انہیں غدیر منانے کی ضرورت کیا ہے
سنت احمد مرسل(ص) ہے ذکر حیدر(ع) کا
اس میں پھر چہرہ بنانے کی ضرورت کیا ہے
خود ہی جل جائیگا تم نعرہ لگادو مل کر
کہ یہاں آگ جلانے کی ضرورت کیا ہے
یوں تلملا کے بلبلا کے نام حیدر(ع) پہ
اپنے شجروں کو بتانے کی ضرورت کیا ہے
منہ کی کھاتا ہے یہ معلوم ہے پھر بھی تجھکو
بیچ میں ٹانگ آڑانے کی ضرورت کیا ہے
پس پردہ ہے علی(ع) مجھ کو خبر ہے یا رب
ان حجابوں کو ہٹانے کی ضرورت کیا ہے
جو عیاں ہیں وہی برداشت نہ ہونگے ان سے
انکو ہر راز بتانے کی ضرورت کیا ہے
کرو علی(ع) علی(ع) فلک کے سر عام کرو
کسی کے رعب میں آنے کی ضرورت کیا ہے
#ghadeer #molaali #falakzehrarizvi #manqabat
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: