حجةالاسلام و المسلمين علامه شيخ محمد على مظفري صاحب زیارت عراق سے واپسی پر وطن پہنچ گئے ہے
Автор: AL MUZAFFARI
Загружено: 2026-02-26
Просмотров: 40
Описание:
زیارتِ مقدسہ سے واپسی پر محبت نامہ
از دیارِ پردیس
الحمدللہ رب العالمین!
عراق کے مقدس مقامات—نجفِ اشرف، مسجدِ کوفہ، کربلا، سامرہ اور کاظمین—کی زیارت سے بخیرو عافیت واپسی پر میرے شفیق والدِ گرامی، معروف عالمِ دین، ہر دل عزیز شخصیت، حجت الاسلام و المسلمین علامہ شیخ محمد علی مظفری صاحب دامت برکاتہ کو دِل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔
اگرچہ میں اس وقت دیارِ غیر میں ہوں، مگر دل کی ہر دھڑکن گاؤں کی مٹی سے جُڑی ہوئی ہے، جہاں آپ کی مبارک قدم رنجی نے فضاؤں میں روحانیت کی خوشبو گھول دی ہے۔
لبیک یا حسین کہہ کے جو چلے تھے درِ عطا
واپس جو آئے تو دامن میں دعا ہی دعا تھی
آپ کا زیارت کا یہ نورانی سفر یقیناً مقبول و مستجاب ہو، اور آپ کی حیات میں مزید برکت، اخلاص اور تاثیر کا ذریعہ بنے۔
اور خاص طور پر اُن تمام معزز بزرگوں، علماء کرام، شخصیات، مخلصین اور عزیزانِ گرامی کا دِل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں
جو آپ کی زیارت سے واپسی پر ملاقات کے لیے حاضر ہوئے، گاؤں تشریف لائے، اور اپنی محبت، عقیدت اور خلوص سے دل کو خوش کر گئے۔
آپ سب کی یہ محبتیں ہمارے لیے سرمایۂ افتخار ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو سلامت رکھے، اور علم، محبت اور اخلاص کے اس رشتے کو تا عمر قائم و دائم رکھے۔
والسلام مع الحب والاحترام
از طرف فرزند ارجمند شیخ محمد الیاس مظفری نجف اشرف عراق
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: