URDU ACADEMY URDU KI LOCAL ORGANISATION KU SUPPORT KARE: DR RIYAZ MAHMOOD
Автор: INQALAB NEWS
Загружено: 2026-02-17
Просмотров: 202
Описание:
In links par Bhi aap hamari videos dekh saktay hain
Inqalab News
https://whatsapp.com/channel/0029VbBr...
Facebook: / inqalabnews
X (Twitter): https://x.com/inqalabnews7
Zyada tafseelaat ke liye is number par WhatsApp karein:
📲 +91 9986437327
Hamaray viewers se appeal… kyunki aap hamaray hain.
السلام علیکم ناظرینِ کرام
آپ بخوبی جانتے ہیں کہ انقلاب نیوز شِوَمُوگّا محض ایک چینل یا اخبار نہیں بلکہ ایک فکری اور صحافتی تحریک ہے، جو گزشتہ سولہ برسوں سے میڈیا کے میدان میں مسلسل سرگرمِ عمل ہے۔ یہ ادارہ ویب سائٹس، یوٹیوب چینل، اردو روزنامہ اور کنڑ اخبار کے ذریعے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔
آج کے اس نہایت مشکل اور حساس دور میں بھی انقلاب نیوز پوری جرات اور استقامت کے ساتھ زبان، قوم، ملت اور ملک کے مفاد میں صحافت کا فریضہ ادا کر رہا ہے۔ یہ سفر اس وقت ممکن نہ تھا اگر ہمارے ناظرین اور چاہنے والے ہر قدم پر ہمارا ساتھ نہ دیتے۔ پرنٹنگ پریس کے اخراجات، دفتر کا نظم، عملے کی تنخواہیں اور دیگر ضروریات چند اہلِ خیر حضرات کے تعاون سے پوری کی جا رہی ہیں۔
تاہم بدلتے حالات، ملک کی کمزور ہوتی معیشت اور تجارتی سرگرمیوں میں سستی کے سبب اہلِ خیر کی مالی معاونت کا تسلسل برقرار رکھنا دن بہ دن مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ ایسے نازک حالات میں ادارے کے لیے اپنے مشن کو جاری رکھنے کے واسطے عوامی تعاون نہایت ضروری ہو گیا ہے۔
ہم اپنے تمام ناظرین اور قارئین سے خلوصِ دل کے ساتھ اپیل کرتے ہیں کہ جس طرح آپ اخبار خرید کر، ہماری خبریں پڑھ کر اور ویڈیوز دیکھ کر ہمارا حوصلہ بڑھاتے ہیں، اسی طرح اپنی حیثیت اور استطاعت کے مطابق مالی تعاون بھی فرمائیں۔ اس دور میں جب سچ کو دبانے اور جھوٹ کو عام کرنے کی منظم کوششیں ہو رہی ہیں، حق کے ساتھ کھڑے رہنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
جو حضرات مالی مدد کرنا چاہتے ہیں، وہ +91 9986437327 پر واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کر کے بینک تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔ بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر بینک کی معلومات یہاں فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔
ہمیں پختہ یقین ہے کہ آپ حضرات ہمیشہ کی طرح اس بار بھی انقلاب نیوز کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ آج کا انقلاب اردو ڈیلی، انقلاب نیوز یوٹیوب چینل، inqalabnews.com اور سدھی بھارتی کنڑ ڈیلی جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے یہ ادارہ اخلاقی اور باوقار صحافت کے فروغ کے لیے سرگرم ہے۔ سچ اور انصاف کی اس جدوجہد میں آپ کا تعاون ہمارے لیے حوصلہ، طاقت اور سرمایۂ افتخار ہے۔
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: