Big Announcement for Graduates of Islamic University of Madinah | Free Umrah Service Details
Автор: Hamza Nadeem Butt
Загружено: 2026-02-17
Просмотров: 168
Описание:
مدینہ یونیورسٹی کے فارغُ التحصیل (خریج) طلبہ کے لیے ایک اہم اور خوشخبری پر مبنی اعلان سامنے آیا ہے۔ اس ویڈیو میں ہم تفصیل سے بیان کریں گے کہ فری عمرہ سروس کن فارغُ التحصیل طلبہ کو حاصل ہوگی، اس کا مکمل طریقہ کار کیا ہوگا، اور کن شرائط کے تحت یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔
جامعہ اسلامیہ مدینہ کے فارغُ التحصیل دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں، لہٰذا یہ اعلان ہر اُس شخص کے لیے اہم ہے جس نے جامعہ سے اپنی تعلیم مکمل کی ہے۔
ویڈیو میں شامل اہم نکات:
• فری عمرہ کن فارغُ التحصیل طلبہ کو دیا جائے گا۔
• اس سروس کے تحت کون کون سی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
• کیا تمام اخراجات مکمل طور پر فری ہوں گے یا کچھ شرائط لاگو ہوں گی۔
• رجسٹریشن کب شروع ہوگی اور کب تک جاری رہے گی۔
• رجسٹریشن کا باقاعدہ طریقہ کار کیا ہوگا۔
• جامعہ اسلامیہ مدینہ کب سفر کی اجازت دے گی۔
• سعودی عرب آمد اور عمرہ کی ادائیگی کا شیڈول کیا ہوگا۔
• 2025 کی اسکالرشپ کے لیے اپلائی کرنے والے طلبہ کے لیے اس اعلان میں کیا اہم فائدہ موجود ہے۔
خصوصاً وہ طلبہ جنہوں نے 2025 کی اسکالرشپ کے لیے اپلائی کیا تھا اور اب انہیں تزکیۃ قبول کے لیے میل آئی تھی، ان کے لیے بھی اس اعلان میں ایک اہم نکتہ اور ممکنہ فائدہ بیان کیا گیا ہے جو ان کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ ان شاء اللہ
ویڈیو کو مکمل دیکھیں تاکہ تمام شرائط، سہولیات اور طریقہ کار واضح طور پر سمجھ میں آ جائیں۔ اگر یہ معلومات آپ کے لیے مفید ثابت ہوں تو ویڈیو کو لائک، شیئر اور چینل کو سبسکرائب ضرور کریں تاکہ جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ اور حرمین شریفین سے متعلق مستند اپڈیٹس آپ تک بروقت پہنچتی رہیں۔
جزاکم اللہ خیراً
(حمزہ ندیم بٹ، مدینہ)
#مدینہ_یونیورسٹی
#جامعہ_اسلامیہ
#الجامعة_الإسلامية
#FreeUmrah #umrah2025 #umrah #islamicuniversityofmadinah #islamicuniversity #madinahuniversity
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: