الحمد للہ کی فضیلت | الحمد للہ پڑھنے کے فوائد | تالیف و پیشکش |فضیلۃ الشیخ محمد منیر قمر حفظہ اللہ
Автор: Mehran Islamic Info
Загружено: 2023-10-11
Просмотров: 988
Описание:
Mehran islamic info
الحمد اللہ کی عظمت وفضیلت
تمحید کا یہ کلمہ الحمد لله قرآن کریم میں بہت مرتبہ آیا ہے، مثلاً
1. سورة الفاتح، آیت [1]
2۔ 3- سورۃ الانعام، آیت [١-٤٥]
4۔ سورۃ الاعراف، آیت (۴۳)
۵- سور و یونس، آیت (۱۰)
۲۔ سورۂ ابراهیم یم ، آیت (۳۹)
۷۔ سورۃ النحل، آیت (۷۵]
۸ ۔ سورۃ بنی اسرائیل، آیت [111]
۹۔ سورۃ الکہف آیت [1]
۱۰ ۔ سورہ المومنون ، آیت (۲۸)
١١،١٢،١٣ ۔ سورۃ النمل، آیت (١٥،٣٩،٩٣)
١٤ - سورۃ العنکبوت آیت [ ٦٣ ]
۱۵- سوره لقمان، آیت (۲۵)
١٦- سورہ سبا آیت (١)
١٧- ۱۸ سوره قاطر، آیت (۳٤-۱)
١٩ - سورة الصافات آیت (۱۸۲)
۲١،۲۰۔ سورة الزمر، آیت ( ٧٤، ۷۵ )
٢٢- سورہ مومن آیت (٧)
اس کلمے کی عظمت و برکت کا پتہ مندرجہ ذیل احادیث سے چلتا ہے۔
ایک دفعہ ( الحمد للہ) کہنا ترازو کو نیکیوں سے بھر دیتا ہے۔ اور (سبحان اللہ) کے ساتھ (الحمد للہ) کہنا زمین و آسمان کے درمیان ساری جگہ کو نیکیوں سے بھر دیتا ہے۔ جیسا کہ عظمت (سبحان اللہ) کی عظمت و فضیلت میں مذکورہ حدیث ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ سے پتا چل رہا ہے۔ جبکہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرنے اور دعا مانگنے کے لیے سب سے بہترین کلمہ الحمد للہ ہے۔ جیسا کہ لا إله إلا اللہ کی عظمت کے ضمن میں حدیث معراج ذکر کی جاچکی ہے۔ اسی پر بس نہیں بلکہ نابالغ اولاد کی وفات پر الحمد اللہ کہنے والے کے لیے جنت میں ایک گھر بنایا جاتا ہے۔ چنانچہ سنن ترمذی اور صحیح ابن حبان میں حضرت ابو موسی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب مؤمن کا بچہ فوت ہوتا ہے تو اللہ تعالی فرشتوں سے پوچھتا ہے " کیا تم نے میرے بندے کے بچے کی روح قبض کرلی ؟" فرشتے کہتے ہیں۔ ہاں۔ اللہ تعالی فرماتا ہے " کیا تم نے میرے بندے کے جگر کا ٹکڑا لے لیا ؟ فرشتے عرض کرتے ہیں: ہاں۔ اللہ تعالٰی فرماتا ہے: "میرے بندے نے کیا کیا ؟ فرشتے کہتے ہیں: اس نے الحمد للہ کہا اور" إِنا للَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ" پڑھا- تب اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے:
(ابنوا لعبدي بيتاً فِي الجَنَّةِ، وسموه بيت الحمد)
سنن الترمذی، ٨١٤، الصحيحة، ١٤٠٨)
میرے بندے کے لیے جنت میں ایک گھر بنادو اور اس کا نام بیت الحمد رکھو۔“
صرف ایک مرتبہ" الحمد للہ" کہنے سے جنت میں ایک درخت لگتا ہے۔ جیسا کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث معراج " لا إله إلا اللہ" کی عظمت کے ضمن میں ذکر کی جاچکی ہے۔
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: