Muhammad Shaikh ka mauqqif kay Quran Authority Hai: Kiun
Автор: What Quran Says About
Загружено: 2021-06-19
Просмотров: 20802
Описание:
Muhammad Shaikh ka mauqqif ke Quran authority hai:
Kyun crown prince Mohammad bin Salman nay saltanat Saudi Arabia ke liye sirf Quran ko Authority tasleem karliya?
#MuhammadBinSalman #CrownPrince #MuhammadShaikh #ServantofAllah #TheQuranMan #MBS #Mecca #KSA #Medina
محمد شیخ کا موقف کہ قرآن اتھارٹی ہے
کیوں کراؤن پرنس محمد بن سلمان نے سلطنت سعودی عرب کےلئے صرف قرآن کو اتھارٹی تسلیم کرلیا
الزخرف ۴۳ : ۲
قسم ہے واضح کتاب کی-
الزخرف ۴۳ : ۳
بے شک ہم نے اس کو عربی قرآن/پڑھائی بنایا
تاکہ تم عقل سے کام لو-
یوسف ۱۲ : ۱
ٰٰوہ واضح کتاب کی آیات ہیں-
یوسف ۱۲ : ۲
بے شک ہم نے اس﴿یعنی کتاب ﴾کو
ٰٰعربی قران نازل کیا تاکہ تم عقل سے کام لو-
الزمر ۳۹ : ۲۸
عربی قران ٹیڑھ/کھوٹ کے علاوہ ہے-
تاکہ وہ تقویٰ/حفاظت کریں-
الواقعہ ۵۶ : ۷۷
بیشک وہ ضرور کرم والا قرآن /پڑھائی ہے -
الواقعہ ۵۶ : ۷۸
چُھپی ہوئی کتاب/لکھائی میں ہے-
الواقعہ ۵۶ : ۷۹
اُس کو نہیں چُھوسکتےسوائے جومطاہر/پاک ہیں-
الواقعہ ۵۶ : ۸۰
عالمین کے رب کی طرف سے نازل کردہ ہے-
البروج ۸۵ : ۲۱
بلکہ وہ قرآن مجید ہے۔
البروج ۸۵ : ۲۲
محفوظ لوح/تختی میں ہے۔
البقرۃ ۲ : ۱۸۵
رمضان وہ مہینہ ہے جس میں
القرآن/خاص پڑھائی نازل کی گئی
لوگوں کی ہدایت کے لئے اور
ہدایت اور فرق کرنے والے سے وضاحت ہے۔
پس جو کوئی تم میں سے اس مہینہ کا گواہ ہو
پس چاہئے کہ وہ ضرور اس کے روزے رکھے۔۔۔۔
الانعام ۶ : ۸۳
اور وہ تھی ہماری حُجت جو ہم نے
ابراہیم کو اس کی قوم کے اوپر دی
ہم بلند کرتے ہیں درجات جس کے ہم چاہیں
بے شک تیرا رب حکمت والا، جاننے والا ہے۔
الانعام ۶ : ۸۴
اور ہم نے اسحاق اور یعقوب اس کے لئے
ھبہ/عطا کئے ہم نے ہر ایک کو ہدایت دی
اور ہم نے نوح کو پہلے سے ہدایت دی
اور اُس کی ذریت سے داؤد اور سلیمان
اور ایوب اور یوسف اور موسیٰ
اور ہارون کو ﴿ہم نے ہدایت دی﴾
اور اسی طرح ہم احسان کرنے والوں کو
جزا دیتے ہیں۔
الانعام ۶ : ۸۵
اور زکریا اور یٰحیی اور عیسیٰ اور الیاس
ہر کوئی صحیح کرنے والوں میں سے تھے۔
الانعام ۶ : ۸۶
اور اسمٰعیل اور یسع اور یونس اور لوط
اور ہم نے ہر ایک کو جہانوں پر فضیلت دی۔
الانعام ۶ : ۸۷
اور اُن کے آباء واجداد سے
اور اُن کی ذریّات سے
اور ان کے بھائیوں سے،
اور ہم نے ان کو چُنا اور ہم نے اُنہیں
سیدھے راستے کی طرف ہدایت دی۔
الانعام ۶ : ۸۸
وہ اللہ کی ہدایت ہے اُس کے ساتھ وہ ہدایت
دیتا ہے اپنے نوکروں میں سے جس کو وہ چاہے۔
اور اگر وہ اُن کے بارے میں شرک کرتے
تو جو عمل وہ کرتے ہیں ضرور مٹا دئیے جاتے۔
الانعام ۶ : ۸۹
وہی لوگ ہیں جن کو ہم نے کتاب
اور حکم/حکومت اور نبّوت/پیشن گوئی دی۔
پس اگر یہ لوگ اس کے ساتھ کفر کریں گے
پس تحقیق ہم وکالت کریں گے اس کے ساتھ
اُس قوم کی جو ہر گز اس کے ساتھ
کفر کرنے والے نہیں ہونگے۔
الانعام ۶ : ۹۰
وہی لوگ ہیں جن کی اللہ نے ہدایت کی
پس اُن کی ہدایت کی اقتداء/تقلید/پیروی کرو۔
کہہ دے کہ میں تم سے اس پر اجر کا سوال نہیں کرتا
وہ نہیں ہے سوائے جہانوں کے لئے یاددہانی۔
الزمر ۳۹ : ۶۹
اور زمین اپنے رب کے نور کے ساتھ
جگمگا اٹھے گی اور کتاب رکھ دی جائے گی
اور انبیاء اور شہداء/گواہ لائے جائیں گے
اور اُن کے درمیان حق کے ساتھ
اختتام کیا جائے گا
اور اُن پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔
الزمر ۳۹ : ۷۰
اور ہر نفس کو اس عمل کا جو کہ اس نے کیا ہو گا
پورا پورا دیا جائے گا
اور وہ ﴿اللہ﴾ زیادہ جانتا ہے
اُس کے ساتھ جو وہ کرتے ہیں۔
الاحقاف ۴۶ : ۴
کہدو کیا تم نے دیکھا،
جنہیں تم اللہ کے علاوہ پکارتے ہو،
مجھے دکھاؤ کہ اُنہوں نے زمین میں کیا خلق کیا،
یا اُن کے لئے آسمانوں میں شراکت ہے؟
میرے پاس اس سے پہلے کی کتاب
کے ساتھ آؤ یا علم کے کوئی آثار لاؤ
اگر تم سچے ہو۔
الاسراء ۱۷ : ۸۸
کہدے کہ اگر انسان اور جن اس پر جمع ہوجائیں
کہ وہ اس پڑھائی کی مثل کے ساتھ
آئیں تو وہ اس کی مثل کے ساتھ نہیں آسکتے
اور اگر چہ اُن کے بعض،بعض کے لئے
پشت پناہی بھی کریں۔
النساء ۴ : ۸۲
کیا پس وہ القرآن/خاص پڑھائی
میں تدبر نہیں کرتے
اور اگر وہ غیر اللہ کی طرف سے ہوتا
تو وہ ضرور اُس میں کثرت سے اختلاف پاتے۔
یونس ۱۰ : ۳۷
اور یہ قرآن/پڑھائی ایسی نہیں کہ
اسے کوئی گھڑ لے/بنا لے اللہ کے علاوہ
اور لیکن یہ تصدیق کرنے والا ہےاُس کی
جو اُس کے دونوں ہاتھوں کے درمیان ہے
اور کتاب کی تفصیل ہے
اس میں کوئی شک نہیں
جہانوں کے رب کی طرف سے ہے۔
الاسراء ۱۷ : ۹
بیشک یہ قرآن ہدایت کرتا ہے
اُس راہ کی طرف جو زیادہ سیدھی ہے
اور وہ ایمان والوں کو
جو اپنے اعمال صحیح کرتے ہیں خوشخبری دیتا ہے
بیشک اُن سب کے لئے بڑا اجر ہے۔
#MBS
#MuhammadShaikh
#SaudiArabia
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: