مفتی سعید احمد پالنپوری رحمۃ اللہ علیہ کی قبر کھدائی کا افسوسناک واقعہ | mufti saeed ahmad palanpuri
Автор: Al Zujajah Tv Official
Загружено: 2026-02-02
Просмотров: 4109
Описание:
ممبئی: اویشواڑہ مسلم قبرستان میں سابق شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند کی قبر سے متعلق تنازع
ممبئی کے علاقے جوگیشوری میں واقع اویشواڑہ مسلم قبرستان میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں دارالعلوم دیوبند کے سابق شیخ الحدیث و صدر المدرسین، ممتاز عالمِ دین حضرت مفتی سعید صاحب پالنپوری رحمہ اللہ کی قبر کو کھود کر اسی مقام پر دوسری میت کو دفن کر دیے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق قبرستان کے متولی احد خان کی نگرانی میں یہ اقدام کیا گیا، جس پر دینی حلقوں اور اہلِ علم میں شدید رنج و ملال پایا جاتا ہے۔ واقعے کے پس منظر سے واقف بعض افراد کا کہنا ہے کہ حالیہ کارپوریشن انتخابات میں متولی احد خان کے صاحبزادے سیف احد خان امیدوار تھے، تاہم انہیں گجراتی مسلمانوں کی جانب سے مطلوبہ حمایت حاصل نہ ہو سکی۔ ان ذرائع کے مطابق مذکورہ اقدام کو بعض حلقے انتخابی ناکامی کے بعد کی ایک انتقامی کارروائی کے طور پر بھی دیکھ رہے ہیں۔
اہلِ علم کا کہنا ہے کہ حضرت مفتی سعید صاحب رحمہ اللہ کا علمی و دینی مقام کسی ایک خطے یا لسانی گروہ تک محدود نہ تھا، بلکہ وہ برصغیر سمیت دنیا بھر میں علمی حلقوں کے لیے ایک معتبر اور متفقہ علمی سرمایہ سمجھے جاتے تھے۔ ان کی تدریسی خدمات اور علمی فیوضات سے ہزاروں علماء اور طلبہ نے استفادہ کیا۔
واقعے کے بعد مختلف دینی و سماجی حلقوں کی جانب سے اس معاملے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کے تعین کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، تاکہ آئندہ اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے اور اکابرِ امت کے تقدس کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
اس افسوسناک واقعے پر اہلِ علم اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔
@alzujajahtvofficial
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: