سلمان گیلانی کا انتقال اور علما کے تعزیتی پیغامات | salman gilani death news today
Автор: Al Zujajah Tv Official
Загружено: 2026-02-21
Просмотров: 1458
Описание:
میڈیا سینٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان
اسلام آباد (21/ فروری 2026ء)
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، سینئر نائب صدر مولانا انوار الحق،ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری اور دیگر نے نامور دینی و ملی شخصیت، تحریک ختم نبوت کے سرگرم راہنما سید سلمان گیلانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں قائدین وفاق المدارس نے کہا کہ سید سلمان گیلانی مرحوم نے ساری زندگی بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت،صحابہ کرام کی منقبت اور دینی و ملی حوالوں سے نغموں اور ترانوں کے ذریعے قوم میں عشق رسالت اور جذبہ حریت پیدا کیا_قائدین وفاق نے سید سلمان گیلانی کی
عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ، دینی مدارس کی خدمت اور ملک میں اسلامی اقدار کے فروغ کیلئے کردار کو بھی سراہا۔ وہ نہایت مخلص اور دردِ ملت رکھنے والی شخصیت تھے، جن کی دینی و ملی خدمات ایک روشن باب کی حیثیت رکھتی ہیں۔قائدین وفاق المدارس نے کہا کہ مرحوم کی وفات سے دینی حلقوں، بالخصوص تحریک ختم نبوت کو ایک بڑا نقصان پہنچا ہے۔ ان کی خدمات ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گی اور نئی نسل کیلئے جذبۂ تحفظ ختم نبوت کا پیغام دیتی رہیں گی۔
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے مرحوم کے اہل خانہ، متعلقین اور تحریک ختم نبوت کے کارکنان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سید سلمان گیلانی مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
جاری کردہ:
میڈیا سینٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان
@alzujajahtvofficial
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: