Muraqaba Ki Barkat - Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari
Автор: Ubqari Trust
Загружено: 2015-08-01
Просмотров: 46967
Описание:
تصورمیں ڈوب کریہ تصورکریں کہ عرش سے نورمیرے دل پرآرہا اورمیرا دل کیا کہہ رہا۔۔۔اللہ ۔اللہ۔اللہ۔اللہ۔ میرا دل اللہ اللہ کہہ رہا۔اللہ سے باتیں کیاکریں، اللہ کو اپنے دل میں بسایاکریں اوراللہ کے ساتھ رازونیازکیاکریں۔ یہ ضرورت ہے۔ ٹینشن لائف ۔ چند لمحے ایسے گزاراکریں کہ میں اوراللہ ہوں۔ زندگی میں چند لمحے ایسے ہوں۔
سچ بتاؤں کہ آپ مراقبے پرمحنت کریں ، پہلے چندلمحوں کے ساتھ شروع کریں ۔ ایسے جھوٹے موٹے بیٹھ جائیں آنکھیں بند کرکے اپنے آفس میں ، اپنی کرسی پہ۔ارے اللہ والے غورسے سنومیری بات روپ نہیں ہے نہ بہروپ بنالو۔ اللہ کے سامنے اللہ کوتلاش کرنے کی شکل توبنا لو۔
مراقبے سے زندگیاں بدل جاتی ہیں۔مراقبے سے سانسیں ٹھنڈی ہوجاتی ہیں۔ مراقبے سے کلیجے کی جلن ختم ہوجاتی ہے۔ مراقبے سے آنسووں کے اندرکی سوزش اورآگ ختم ہوجاتی ہے۔ مراقبہ سے رب ملتاہے۔ مراقبہ سے اس کاحبیب ﷺ ملتاہے۔ مراقبے سے رب کی کائنات، قدرت، طاقت ، قوت ، سکون اورچین ملتاہے۔ بیماری کادوسرا نام ٹینشن ہے، اینزائٹی ہے، سٹریس ہے۔
جوشخص مراقبہ کرے گااس کی موت کے وقت اللہ کی محبت اورعشق ایسے سامنے آکرکھڑے ہوجائیں گے۔ جس نے مرنے سے پہلے آپنے آپ کو اللہ کی محبت میں بے بس کیاہے اورجب وہ موت کے وقت بے بس ہوگا۔ اللہ اس پرآسانی کرے گا۔مراقبہ کرنے والا دل کی بیماریوں سے شفاء پاتاہے۔ مراقبے کرنے والی میموری یاداشت لاجواب۔ مراقبے کرنے والی کی آئی سائٹ بہترین۔ مراقبے کرنے والے کی صحت، فٹنس بہترین۔
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: